ہونڈاکی نئی سی جی 125 میں کتنی زیادہ تبدیلیاں کردی گئیں؟ ماڈل فروخت کیلئے پیش

بول نیوز  |  Oct 13, 2021

ہونڈا کمپنی کی جانب سے سی جی 125 میں چند تبدیلیاں کرتے ہوئے اسے نیا دنا دیا ہے۔

کمپنی کی جانب سے اس بائیک میں کی جانے والی تبدیلیوں کے بعد اسے مارکیٹ میں فروحت کرنے کے لئے بھی پیش کردیا گیا ہے۔

سی جی 125 میں تبدیلیوں کے حوالے سے کمپنی کا کہنا ہے کہ اس بائیک مین مجموعی طور پر 55 تبدیلیاں کی گئیں ہیںَ

 نئی موٹر سائیکل میں 2 اہم ترین تبدیلیاں بیئرنگ، ریڈیل بال اور ڈرم گیئر شفٹ میں کی گئی ہیں۔

نئے بیئرنگ کا ڈیزائن پہلے سے بہتر بنایا گیا ہے جبکہ زیادہ لوڈ کی گنجائش اور ہموار آپریشن کو یقینی بنایا گیا ہے۔

اسی طرح ڈرم گیئر شفٹ کا نیا ڈیزائن بھی ہموار گیئر شفٹنگ کے لیے بائیک کا حصہ بنایا گیا ہے۔

نئے گیئر شفٹ سے فریکشن کم ہوگا اور بائیک کی افادیت بڑھ جائے گی۔

نئی سی جی 125 کے حوالے سے کمپنی کا کہنا ہے کہ اس نئی بائیک کو پرانی قیمتون پر فروحت کیا جائیگایعنی  یہ نئی بائیک ایک لاکھ 47 ہزار 500 روپے میں دستیاب ہوگی۔

خیال رہے کہ نئی سی جی 125 آئندہ ہفتے سے ملک بھر میں ڈیلرز کے پاس پہنچنے کا امکان ہے۔

Adsence 300X250
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More