انوشکا شرما کا اپنی بیٹی سے محبت کا اظہار

بول نیوز  |  Oct 14, 2021

بالی وڈ کی معروف اداکارہ اور بھارتی کرکٹر کی اہلیہ انوشکا شرما نے اپنی بیٹی سے اپنی بے لوث محبت کا اظہار کیا ہے۔

اداکارہ انوشکا شرما نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر اپنی بیٹی کے ہمراہ ایک پوسٹ شیئر کیا ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by AnushkaSharma1588 (@anushkasharma)

اس پوسٹ میں اداکارہ انوشکا شرما نے اپنی بیٹی جس کا نام وامیکا ہے، محبت کا اظہار کرتے ہوئے ایک پیغام لکھا ہے۔

اداکارہ انوشکا لکھتی ہیں کہ تمہاری وجہ سے ہر روز مجھ میں ایک نیا جذبہ اور ایک ہمت پیدا ہوتی ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by AnushkaSharma1588 (@anushkasharma)

اداکارہ انوشکا شرما نے مزید لکھا ہے کہ میری دعا ہے کہ تمہیں ہمیشہ اپنے اندر باصلاحیت ہونے کا احساس پیدا ہو اور ہمیشہ خوش رہو۔

اداکارہ کے اس پوسٹ سے اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ انوشکا اپنی بیٹی سے بے حد محبت کرتی ہیں اور اسے اپنی طرح ایک قابل انسان بنانے کی خواہش رکھتی ہیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by AnushkaSharma1588 (@anushkasharma)

یاد رہے کہ رواں برس 11 جنوری کو ویرات کوہلی اور انوشکا شرما کے ہاں بیٹی کی پیدائش ہوئی تھی جس کا نام انہوں نے وامیکا رکھا تھا۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by AnushkaSharma1588 (@anushkasharma)

Adsence 300X250
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More