ٹی20ورلڈکپ:قومی اسکواڈ کب روانہ ہوگا؟

سماء نیوز  |  Oct 14, 2021

قومی کرکٹ ٹیم آئی سی سی ٹی20 ورلڈکپ میں شرکت کےلیے 15اکتوبر (بروز جمعہ) متحدہ عرب امارات (یواےای) روانہ ہوگی، جس کےلیے تمام تر انتظامات مکمل کرلیے گئے ہیں۔

مختصر فارمیٹ کے میگا ایونٹ کی تیاریوں میں مصروف قومی اسکواڈ کے کھلاڑیوں نے بھرپور تیاریاں کیں جس دوران وارم اپ ایکسرسائز اور فیلڈنگ ڈرلز کرنے کیساتھ ساتھ سیناریو میچز بھی کھیلے ہیں۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق 15 اکتوبر کی دوپہر 11 بجے دبئی روانہ ہوگا، قومی اسکواڈ آج قذافی اسٹیڈیم میں پریکٹس سیشن میں شرکت کرے گا۔

دوسری جانب گزشتہ روز ورچوئل پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا تھا کہ ٹی 20ورلڈکپ کا فاتحانہ آغاز کرنے کے لیے پرعزم ہیں، نیشنل ٹی20 کپ سے انہیں میگا ایونٹ کی تیاری کا اچھا موقع ملا۔ میگا ایونٹ میں ہر میچ دباؤ سے بھرپور ہوتا ہے، بھارت کے خلاف فتح سے ابتدا میں مومنٹم حاصل کرنے کی کوشش کریں گے، اس سے اگلے معرکوں کیلیے اعتماد میں اضافہ ہوگا۔

انہوں نے مزید کہا کہ قومی اسکواڈز میں شامل زیادہ تر پلیئرز آئی سی سی چیمئیز ٹرافی کھیل چکے ہیں، ٹی20 ورلڈکپ میں اوپننگ کے حوالے سے سوال پر بابراعظم نے کہا کہ ’میری کوشش ہے میں اور محمد رضوان میگا ایونٹ میں بلےبازی کا آغاز کریں‘۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More