نورافتیحی 200 کروڑکےغبن کیس میں تفتیشی حکام کےسامنےپیش

سماء نیوز  |  Oct 14, 2021

نئی دہلی کے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے 200 کروڑ روپے کے فراڈ اوربھتہ خوری کیس میں کینیڈین نژاد اداکارہ نورا فتیحی کوبھی طلب کرلیا۔ نورا سے آج پوچھ گچھ کی گئی ہے۔

کیس میں دو ملزمان چندرا شیکھراورانکی اہلیہ اداکارہ لینا پال پہلے سے ہی گرفتار ہیں۔

بھارتی نیوز ایجنسی اے این آئی کی ٹویٹ کے مطابق نورا کو قانون نافذ کرنے والے ادارے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کے تفتیشی حکام نے طلب کیا اور انہیں ای ڈی کے دفتر کے باہر دیکھا گیا۔ ٹویٹ میں نورا کی آمد کے ویڈیو کلپس بھی شامل ہیں۔

اداکارہ تحقیقات میں شامل ہونے کیلئے آج صبح ای ڈی آفس پہنچی تھیں۔

این ڈی ٹی وی کے مطابق نورا فتیحی کو شیکھراوران کی اہلیہ سے مبینہ تعلق کے حوالے سے تفتیش کیلئے بلایا گیا تھا۔

اطلاعات ہیں کہ نورا کے علاوہ اداکارہ جیکولین فرنینڈس بھی ای ڈی حکام کے سامنے پیش ہوں گی۔

تفتتیشی حکام کے سامنے نورا کی پییش کی خبر پراداکارہ کا نام ٹوئٹرٹاپ ٹرینڈ میں شامل ہوگیا اور صارفین نےاس حوالے سے مختلف قسم کے تبصرے کیے۔

بھارتی ذرائع ابلاغ کا کہنا ہے کہ نورا اور جیکولین نے بھی چندرا شیکھر کے ہاتھوں مالی نقصان اٹھایا۔ ملزم اور ان کی اہلیہ کو ادیتی سنگھ نامی خاتون کی شکایت پر گرفتارکیا گیا تھا جنہوں نے دعویٰ کیا تھا ، ‘ میرے شوہر شویندر سنگھ ایک کیس میں گرفتار تھے جب ایک شخص نے وزارت قانون کا سینیئر افسر بن کر مجھے فون کیا اور رقم کے بدلے شوہر کو ضمانت پررہائی کی یقین دہانی کروائی۔

ادیتی نے بتایا تھا کہ جون 2020 سے اب تک وہ 30 اقساط میں چندرا شیکھر کو 200 کروڑ روپے دے چکی ہیں اور انہیں کہا گیا تھا کہ دی جانے والی رقم حکمراں جماعت بی جے پی کے فنڈزمیں جمع ہوگی۔

چندرا شیکھرکی اہلیہ لینا ماریہ پال اداکاری کے آغازسے قبل ڈینٹسٹ تھیں اور بنگلور میں پریکٹس کرتی تھیں۔ سال 2009 میں لینا نے ملیالم فلم ریڈ چلیزسےڈیبیوکیا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More