پی آئی اے کابل آپریشن تاحکم ثانی بند ہونے کا معاملہ

بول نیوز  |  Oct 15, 2021

پی آئی اے کے کابل آپریشن تاحکم ثانی بند ہونے کے معاملے میں پیشرفت ہوئی ہے۔تفصیلات کے مطابق پی آئی اے کے کابل آپریشن میں فلائٹ آپریشن معطل کرنے کی وجوہات سامنے آ گئیں ہیں۔ذرائع پی آئی اے کا کہنا ہے کہ پی آئی اے کابل کے کنٹری منیجر کو مقامی انتظامیہ نے دو گھنٹے تک یرغمال رکھا اور کنٹری منیجر پی آئی اے کو کابل میں پاکستانی سفارتی عملے کی مداخلت پر چھوڑا گیا ہے۔ذرائع پی آئی اے کا کہنا تھا کہ کابل حکومت پی آئی اے کو پچاس فیصد سواریوں کے ساتھ فلائٹ چلانے کی ضد کر رہی تھی اور پچاس فیصد سواریوں کے ساتھ پی آئی اے کا فلائٹ آپریشن چلانا ممکن نہیں تھا۔ذرائع کا مزیہد کہنا ہے کہ کابل حکومت پی آئی اے کے کرایوں پر بھی اعتراض کر رہی تھی۔

Adsence 300X250
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More