حکومتی اقدامات بے اثر، ڈالر کی قدر پھر بڑھنے لگا

سماء نیوز  |  Oct 16, 2021

امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر میں مسلسل گراوٹ کو روکنے کیلئے اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے کئی اقدامات کئے گئے، جن میں درآمدات کی حوصلہ شکنی کیلئے درآمدی گاڑیوں کی فنانسنگ کو محدود کرنا اور درآمد کنندگان کیلئے ایل سی کھلوانے کیلئے 100 فیصد کیش جمع کرانے کی شرط شامل ہے۔ اس کے علاوہ ایف آئی اے ڈالر کی اسمگلنگ کو روکنے کیلئے سرگرم ہے اور ملک بھر میں غیر قانونی طور پر کرنسی کی لین دین اور اسمگلنگ کے الزام میں کئی افراد کو تحویل میں لیا جاچکا ہے، لیکن ان تمام اقدامات کے باجود ڈالر کی قدر پر چند روز کیلئے دباوٗ کم تو ہوا لیکن ایک بار پھر ڈالر کی قدر بڑھنے لگی اور جمعرات کو انٹر بینک میں ڈالر 171.20 روپے کی سطح پر پہنچ گیا۔ڈالر  کی قدر میں کمی کیوں نہیں آرہی؟ اس حوالے سے فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے صدر ملک بوستان کا تجزیہ سنیے اس ویڈیو میں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More