کروز شپ، آریان خان کی گرفتاری کی ویڈیو سامنے آگئی

سماء نیوز  |  Oct 17, 2021

بالی ووڈ اداکار شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان کی کروز شپ سے گرفتاری کی ویڈیو منظر عام پر آگئی۔

آریان خان کو نارکوٹکس کنٹرول بیوروکی جانب سے 2 اکتوبر کی شب کروز شپ پر ہونے والی پارٹی کے دوران گرفتار کیا گیا تھا۔

سوشل میڈیا پر آریان خان کی گرفتاری اور این سی بی کے پارٹی کے دوران کروز شپ پر ‏چھاپے کی ویڈیو شیئر کی گئی ہے جس میں دعویٰ کیا گیا ہےکہ یہ ویڈیو اسی کروز شپ پارٹی کی ہے جہاں سے آریان کو گرفتار کیا گیا۔

A post shared by Instant Bollywood (@instantbollywood)

شیئر کی جانے والی ویڈیو میں کروز شپ پارٹی کے دوران اندرونی ماحول کو فلم بند کیا گیا ہے، ویڈیو میں کروز شپ کے مختلف فلورز پر سیکڑوں کی تعداد میں لڑکے لڑکیوں کومیوزک پر ڈانس کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔

ایک اور ویڈیو میں آریان خان کی گرفتاری کے مناظر کو بھی فلم بند کیا گیا ہے اور یہ دعویٰ کیا گیا ہے کہ یہ ویڈیو اسی شِپ کی ہے جس پر این سی ‏بی کی ٹیم نے چھاپہ مارا تھا اور وہاں سے 8 لوگوں کو گرفتار کیا تھا۔

View this post on Instagram A post shared by Instant Bollywood (@instantbollywood)

یاد رہے کہ ممبئی کی خصوصی عدالت میں گزشتہ روز آریان خان کی درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی تھی، جج نے ‏وکلاء کے دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کرلیا ہے جو 20 اکتوبر کو سنایا جائے گا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More