کچھ کھلاڑی ٹی ٹوئنٹی کپ میں اپنی بہترین کارکردگی کا مظاہرہ نہیں کر رہے تھے،بابر اعظم

بول نیوز  |  Oct 17, 2021

پاکستان کرکٹ ٹٰم  کے کپتان بابراعظم نے ٹیم میں تبدیلیوں کا دفاع کرتے ہوئے کہا کہ کچھ کھلاڑی قومی ٹی ٹوئنٹی  کپ میں اپنی بہترین کارکردگی کا مظاہرہ نہیں کر رہے تھے۔

تفصیلات کے مطابق ایک ورچوئل پریس کانفرنس میں نمبر ون ون ڈے بیٹسمین بابر اعظم  نے ٹیم سلیکشن ، ٹی ٹوئنٹی  ورلڈ کپ کے لیے ٹیم کی تیاری ، متحدہ عرب امارات کی پچوں کے حالات اور دیگر مسائل سمیت مختلف موضوعات پر بات کی۔

بابراعظم نے کہا کہ کچھ کھلاڑی نیشنل ٹی ٹونٹی کے دوران اچھی فارم میں نہیں تھے ، ٹیم میں تبدیلیاں اس لیے کی گئیں کیونکہ کچھ کھلاڑی اچھی کارکردگی نہیں دکھا سکے تھے۔

 27 سالہ کھلاڑی نے ٹیم میں نئے آنے والوں کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ قومی ٹی ٹوئنٹی  کپ کا تجربہ کھلاڑیوں کو اچھی کارکردگی دکھانے میں مدد دے گا۔

انہوں نے کہا کہ شعیب ملک ایک تجربہ کار کھلاڑی ہیں جسے ہمارے اسکواڈ کے فٹ ممبروں میں بھی شمار کیا جاتا ہے۔

قومی ٹیم کے کپتان نے کہا کہ آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی  ورلڈ کپ جیسے بڑے ایونٹ میں اپنے ملک کی قیادت کرنا فخر اور اعزاز کی بات ہے لیکن یہ ایک مشکل کام بھی ہے۔

قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کا مزید کہنا تھا کہ میگا ایونٹ میں ٹیم کی کپتانی میرے لیے ایک چیلنجنگ کردار ہے۔

Adsence 300X250
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More