چین: بچوں کےنامناسب رویےکی سزا اب والدین بھگتیں گے

سماء نیوز  |  Oct 19, 2021

چین کی پارلیمنٹ میں آنے والے ایک مجوزہ بل کے مطابق بچوں کے نامناسب رویے کی سزا اب  ان کے والدین کو دی جائے گی۔

مجوزہ قانونی مسودے کے مطابق بچوں کے نامناسب رویے پر ان کے والدین کو ایک پروگرام کے تحت سکھایا جائے گا کہ انہیں بچوں کی تربیت کس طرح کرنی ہے۔

عالمی خبر رساں ایجنسی کے مطابق مجوزہ قانونی مسودے میں کہا گیا ہے کہ اگر پراسیکیوٹر نے والدین کی تربیت کے دوران بچوں کے نامناسب رویے یا ان میں پیدا ہونے والا مجرمانہ برتاؤ دیکھا تو اس صورت میں اس کے سرپرست کی سرزنش ہوگی۔

چین کی نیشنل پیپلز کانگریس کی قائمہ کمیٹی برائے قانون کے ترجمان زانگ تیوی کے مطابق بچوں کے نامناسب رویوں کی بہت سی وجوہات ہوتی ہیں جن میں سب سے بڑی وجہ گھر کی طرف سے انہیں تعلیم و تربیت کا نہ ملنا ہے۔

مذکورہ مسودۂ قانون میں والدین پر زور دیا گیا ہے کہ وہ بچوں کے آرام، کھیل اور ان کی ورزش کے لیے وقت کا تعین کریں۔

واضح رہے کہ چین کی وزارت تعلیم نے اس سے قبل بچوں کے لیے آن لائن گیم کھیلنے کو صرف 3 روز یعنی جمعہ تا اتوار صرف ایک گھنٹے تک محدود کر دیا تھا جبکہ بچوں کے ہوم ورک اور لازمی مضامین کی ٹیوشن کو بچوں پر اضافی بوجھ قرار دے کر پابندی لگا دی تھی۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More