موسلا دھار بارشوں کا سلسلہ کب شروع ہوگا؟ محکمہ موسمیات نے پیشنگوئی کردی

بول نیوز  |  Oct 19, 2021

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ  مغربی ہواؤں کے دباؤ کے باعث خیبر پختونخواہ، کشمیر، گلگت بلتستان اور بالائی پنجاب میں سرد طوفانی ہواؤں کے ساتھ موسلادھار بارش  کا  امکان ہے جبکہ پہاڑوں پر زبردست برفباری کا امکان ہے۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات کی جانب سے جاری کردہ بیان  میں کہا گیا ہےکہ  جمعہ سے اتوار کے دوران مغربی ہواؤں کے طاقتور کم دباؤ کے باعث خیبر پختونخواہ،کشمیر، گلگت بلتستان اور بالائی پنجاب میں اکثر مقامات پر گرج چمک کے ساتھ موسلادھار بارش اور ژالہ باری جبکہ پہاڑوں پر زبردست برفباری کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات  کے مطابق  اس سسٹم کے بعد بالائی اور وسطی علاقوں میں سردیوں کا سلسلہ شروع ہو جائے گا۔

محکمہ موسمیات  کا کہنا ہے کہ سندھ کے جنوبی علاقوں میں کل سے سمندری ہوائیں چلنے کا امکان ہے جبکہ  20 سے 21اکتوبرکے دوران مشرقی سینٹرل سندھ کے بھی مختلف علاقوں میںسمندری ہوائیں چلیں گی۔

محکمہ موسمیات  کا  مزید کہنا ہے کہ پہلا مغربی ہوائوں کا نارمل سلسلہ 24سے 25 اکتوبر کے دوران بلوچستان میں داخل ہوسکتا ہے جس سے بلوچستان کے مختلف علاقوںمیں بارش اور پہاڑوں پر برف باری کا آغاز ہوسکتا ہے۔

علاوہ ازیں  مغربی اور شمالی سندھ میں کہیں کہیں بادل تو کہیں بارش کے امکان رہیں گے جس کے باعث سندھ میں سردی کی شدت میں  بھی اضافہ ممکن ہے۔

Adsence 300X250
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More