فلک شبیر نے بیٹی کے نام کا مطلب بتا دیا

سماء نیوز  |  Oct 20, 2021

بیٹی کے ساتھ بھرپور وقت گزارنے والے نئے والدین سارہ خان اورفلک شبیر فالوررزکوبھی اپنی سرگرمیوں میں شریک رکھتے ہیں، فلک نے حال ہی میں نوزائیدہ بیٹی الیانہ کے نام کامطلب شیئرکیا ہے۔

بیٹی کے لیے کمرہ تیار کرنے سے لے کرخریداری ، پیدائش اور پھرنام رکھنے کے مرحلے تک اس جوڑی کے مداحوں نے بھرپور دلچسپی لی، بہت سے فالوورنے بچی کے نام کے معنی جاننے کا بھی اشتیاق ظاہرکیا۔

فلک نے انسٹاگرام اسٹوریزمیں پوسٹ شیئرکی جس میں الیانا کے معنی دکھائے گئے ہیں۔ یہ عربی زبان کا نام ہے جس کا مطلب ہے عظیم ، درجے اور رتبہ میں اعلیٰ۔

سارہ اور فلک نے 8 اکتوبر کو بیٹی کی پیدائش کا اعلان کرتے ہوئے نام بھی بتایا تھا۔

رواں سال اپریل میں کی جانے والی ایک انسٹا پوسٹ نے سوشل میڈیا پرقیاس آرائیوں کوجنم دیا تھا کہ سارہ امید سے ہیں تاہم فلک یا اداکارہ کی جانب سے اس بات کی تصدیق یا تردید نہیں کی گئی تھی۔ بعد ازاں جون میں سارہ نے انسٹاپوسٹ میں مداحوں کو خوشخبری سنائی تھی کہ وہ امید سے ہیں۔

سارہ اور فلک شبیر نے 14 جولائی 2020 کو منگنی کا اعلان کیا تھا جس کے اگلے ہی روز شادی کی تقریبات کا آغاز ہوا اور دونوں نے 17 جولائی کو کراچی میں زندگی کے نئے سفرکا آغاز کیا۔

ڈرامہ سیریل ثبات میں منفی کردارسے داد سمیٹنے کے بعد سارہ کو عمران اشرف اعوان کے ساتھ ڈرامہ رقص بسمل میں بھی بے حد پسند کیا گیا۔ اداکارہ حال ہی میں اختتام پزیرہونے والے ڈرامہ سیریل لاپتہ میں عائزہ خان، مرزا گوہررشید، علی رحمان خان اور دیگرکے ساتھ نظرآئیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More