پاکستان میں مزید 1205 افراد میں کورونا کی تشخیص

بول نیوز  |  Oct 21, 2021

پاکستان میں آج مزید 1205 افراد میں مہلک وائرس کی تشخیص ہوئی جس کے بعد ملک بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 1264721 تک پہنچ گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں آج مزید 1205 افراد میں مہلک وائرس کی تشخیص ہوئی جن میں سندھ سے 318 ، بلوچستان میں 11، خیبرپختونخوا میں 94 ، اسلام آباد میں 74، آزاد کشمیر میں 5 جبکہ پنجاب میں 699 کورونا وائرس کے کیسز کی تصدیق ہوئی ہے۔

اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد اس وقت سندھ میں 465818 ، بلوچستان میں 32166 ، خیبرپختونخوا میں 177132 ، اسلام آباد میں 106543 ، گلگت بلتستان میں 10374 ، پنجاب میں 438271 اور آزاد کشمیر میں 34417 مریض موجود ہیں۔

دوسری جانب پاکستان میں کورونا وائرس سے آج مزید 42 افراد جان کی بازی ہار گئے جس کے بعد اموات کی تعداد 28310 ہوگئی جبکہ متاثرہ مریضوں کی تعداد 35128 ہے۔

سندھ میں کورونا وائرس سے 2 ، خیبرپختونخوا  میں کورونا سے5جبکہ  پنجاب میں کورونا وائرس سے 35 افراد جاں بحق ہوئے جس کے بعد ملک بھر میں کورونا وائرس سے جاں بحق افراد کی مجموعی تعداد 28310 ہے۔

پاکستان میں کورونا وائرس سے جاں بحق مریضوں کے اعداد و شمار کے مطابق اس وقت سندھ 7536، بلوچستان میں 354، خیبرپختونخوا میں 5698 ، آزاد کشمیر میں 740 ،اسلام آباد میں 937 ، گلگت بلتستان میں 186 ، پنجاب میں 12868 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

Adsence 300X250
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More