وزیراعظم عمران خان کی چینی صدر ژی پنگ کودورہ پاکستان کی دعوت

سماء نیوز  |  Oct 26, 2021

وزیراعظم عمران خان نے چین کے صدر ژی پنگ کوجلد دورہ پاکستان کی دعوت دی ہے۔

وزیراعظم ہاؤس کے مطابق عمران خان اورچینی صدرکے درمیان ٹیلی فون پر رابطہ ہوا جس میں دونوں رہنماؤں نے خطے کی صورتحال اورعلاقائی امور پر تبادلہ خیال کیا۔ وزیراعظم عمران خان نے کمیونسٹ پارٹی کی صد سالہ تقریبات پرچینی صدر کو مبارکباد دی اورغربت کے خاتمے میں چین کی شاندارکارکردگی کو سراہا۔ دونوں رہنماؤں نے سفارتی تعلقات کے70 سال پورے ہونے پر ایک دوسرے کو مبارکباد بھی دی۔

بات چیت کے دوران دوطرفہ اسٹرٹیجک  تعاون پرمبنی شراکت داری کےتمام پہلوؤں کاجائزہ لیاگیا اور باہمی اقتصادی،تجارتی تعلقات مزید مضبوط بنانے پر اتفاق ہوا۔ دونوں رہنماؤں میں سی پیک منصوبوں کی بروقت تکمیل سے متعلق خصوصی بات چیت ہوئی اور وزیراعظم نےسی پیک کے اقتصادی زون میں چینی سرمایہ کاری کا خیرمقدم کیا۔

وزیراعظم نے چینی صدر کو بتایا کہ ایم ایل ون ریلوے منصوبے پر کام کا جلد آغازعلاقائی ترقی کا باعث بنے گا۔ عمران خان نے موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کے لیے چینی اقدام کو سراہا اور دونوں رہنماؤں میں مختلف شعبوں میں پاک چین تعاون مضبوط بنانے پر اتفاق ہوا۔

افغانستان سے متعلق دونوں رہنماؤں نے تازہ صورتحال پر بھی بات چیت کی اور وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ افغان عوام کو معاشی مسائل سے نکالنے کے لیے دنیا کردارادا کرے۔ افغانستان کو انسانی بحران سے بچانے کے لیے مدد کرنی ہوگی۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More