قومی ٹیم کا نیوزی لینڈ ٹیم کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ

بول نیوز  |  Oct 26, 2021

قومی ٹیم نے نیوزی لینڈ ٹیم کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم نے ٹاس جیتا اور فیلڈنگ کو ‏ترجیح دیتے ہوئے نیوزی لینڈ کو بیٹنگ کی دعوت دی۔

ٹاس کے موقع پر کپتان بابراعظم نے کہا کہ جیت ہمیشہ آپ کواعتماد دیتی ہے ، آج کےمیچ میں ‏گزشتہ میچ کی کارکردگی دہرائیں گے ، نیوزی لینڈ کیخلاف پاکستان ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی ‏گئی۔

Adsence 300X250
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More