اس وقت افغانستان کو معاشی بدحالی کا سامنا ہے ، شاہ محمود قریشی

بول نیوز  |  Oct 27, 2021

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ اس وقت افغانستان کو معاشی بدحالی کا سامنا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے تاجکستان کے وزیر خارجہ سراج الدین مہردین نے ملاقات کی جس میں دونوں وزرائے خارجہ نے دوطرفہ تعاون اور افغانستان کی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔

ملاقات میں ستمبر 2021 میں دوشنبے میں منعقدہ شنگھائی تعاون تنظیم میں وزیر اعظم عمران خان کی شرکت  سمیت حالیہ اعلیٰ سطحی روابط کا حوالہ دیتے ہوئے دونوں وزرائے خارجہ نے مطلوبہ نتائج حاصل کرنے کے لیے کیے گئے فیصلوں کی بھرپور پیروی کی ضرورت پر زور دیا۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے شنگھائی تعاون تنظیم کی صدارت کے دوران تاجکستان کے قائدانہ کردار کو سراہا۔

افغانستان کی تازہ ترین صورتحال کا جائزہ لیتے ہوئے وزیر خارجہ  نے علاقائی استحکام اور اقتصادی ترقی کے حصول کے لیے مسلسل رابطے کی اہمیت پر پاکستان کے نقطہ نظر سے آگاہ کیا۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ اس وقت افغانستان کو معاشی بدحالی کا سامنا ہے اور اس صورتحال پر قابو پانے کے لیے افغان بھائیوں کی فوری معاونت ضروری ہے ، پاکستان، فضائی اور زمینی راہداری کے ذریعے افغانستان کو انسانی امداد کو یقینی بنانے کے اقدامات پر عمل پیرا ہے۔

ملاقات میں دونوں وزرائے خارجہ نے اس بات پر اتفاق کیا کہ علاقائی استحکام اور روابط کے فروغ کیلئے افغانستان میں قیام امن ناگزیر ہے۔

Adsence 300X250
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More