دوسراٹی20:بنگلہ دیش کوشکست،پاکستان نےسیریز جیت لی

سماء نیوز  |  Nov 20, 2021

بنگلہ دیش نے پاکستان کیخلاف دوسرے ٹی20 انٹرنیشنل میچ میں باآسانی 8 وکٹوں سے شکست دیکر تین میچوں پر مشتمل ٹی20 سیریز میں فیصلہ کن برتری حاصل کرلی۔

شیر بنگلہ کرکٹ اسٹیڈیم ڈھاکا میں کھیلے گئے میچ میں بنگلایشی کپتان محمود اللہ ریاض نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا، مقررہ 20 اوورز میں بنگلہ دیش کی ٹیم 108 رنز بنانے میں کامیاب ہوئی۔

مختصر ہدف کے تعاقب میں پاکستانی اوپنرز کو ابتدا میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا، کپتان بابراعظم ایک بار پھر ناکام ہوئے اور مستفیض الرحمان کا شکار بنے۔

اس موقع پر محمد رضوان اور فخر زمان نے 85 رنز کی پارٹنرشپ قائم کی، محمد رضوان 39 رنز بناکر کر امین الااسلام کا شکار بنے۔ پاکستان کی جانب سے فخر زمان نے ناقابلِ شکست 57 رنز کی اننگز کھیلی۔

اس سےقبل پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے بنگلہ دیشی اوپنرز ناکام رہے تھے، محمد نعیم 2 اور سیف حسن بغیر کوئی رن بنائے وکٹ گنوا بیٹھے۔ نجم الحسین شانتو اور عفیف حسین نے مزاحمت کی دونوں بااترتیب 40 اور 20 رنز بنائے تھے۔

بنگلادیشی کپتان محمود اللہ 12، نورالحسن 11 جبکہ مہدی حسن 3 رنز بناسکے تھے۔

پاکستان کی جانب سے شاہین شاہ آفریدی اور شاداب خان نے 2،2 جبکہ محمد وسیم، محمد نواز اور وسیم جونئیر نے ایک ایک وکٹ حاصل کی تھی۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More