نئی دہلی میں اسموگ کے باعث پیٹرول اور ڈیزل گاڑیوں کی انٹری پر پابندی

بول نیوز  |  Nov 25, 2021

نئی دہلی: بھارت کے دارالحکومت میں اسموگ کے باعث پیٹرول اور ڈیزل گاڑیوں کی انٹری پر پابندی عائد کرردی گئی ہے جبکہ صرف سی این جی اور الیکٹرک گاڑیوں کو انٹری کی اجازت ہوگی۔

تفصیلات کے مطابق دہلی کے وزیر ماحولیات گوپال رائے نے اعلان کیا ہے کہ 27 نومبر سے نئی دہلی میں صرف سی این جی اور الیکٹرک گاڑیوں کو داخلے کی اجازت ہوگی ، جو ضروری خدمات میں مصروف ہیں۔

وزیر ماحولیات گوپال رائے کا کہنا تھا کہ پیٹرول اور ڈیزل گاڑیوں کی شہر میں 3 دسمبر تک انٹری بند رہے گی جبکہ ساتھ ہی دہلی کابینہ نے آلودگی میں بہتری دیکھتے ہوئے 29 نومبر سے اسکولز دوبارہ کھولنے کا اعلان کیا ہے۔

گوپال رائے کا کہنا تھا کہ صرف جگہوں سے بسیں چلائی جائیں گی جن جگہوں سے دہلی کے سرکاری ملازمین زیادہ آتے ہیں جبکہ انہوں نے سرکاری ملازمین کے لیے دہلی سیکریٹریٹ سے آئی ٹی او اور اندراپرستھ میٹرو اسٹیشن تک شٹر سروس شروع کرنے کا بھی اعلان کیا ہے۔

گوپال رائے کا کہنا تھا کہ شہر کا ایئر کوالیٹی انڈیکس دیوالی سے قبل جیسا ہوگیا ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل دہلی حکومت نے آلودگی کی سطح میں اضافے کے باعث نئی گاڑیوں کی انٹری روک دی تھی جبکہ 13 نومبر کو حکومت نے شہر کے تمام تعلیمی اداروں سمیت تعمیرات اور انہدام کی سرگرمیوں پر پابندی عائد کی تھی۔

Square Adsence 300X250
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More