اس ملک میں دو قانون نہیں چلیں گے، حافظ نعیم الرحمان

بول نیوز  |  Nov 25, 2021

امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم کا کہنا ہے کہ اس ملک میں 2 قانون نہیں چلیں گے اور چیف جسٹس صاحب آپ کو بھی اللہ کی عدالت میں آنا پڑے گا۔

جماعت اسلامی نسلہ ٹاور کو مسمار کرنے سے روکنے کے لئے پہنچ گئی، اس موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم نے کہا کہ چیف جسٹس صاحب کراچی کے مسائل پر آپ کی توجہ نہیں ہوتی ، اس شہر کے لوگ کی زندگی ویسے ہی بہت مشکل ہے۔

حافظ نعیم کا کہنا تھا کہ کراچی کے مسئلے کو ایڈریس کرنے کا طریقہ کار نہیں ہے ، کراچی کے لیے ایسی کمیٹی تشکیل دی جائے جس میں تمام اسٹیک ہولڈرز کو شامل کیا جائے۔

امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ جسٹس گلزار صاحب ان متاٹرہ لوگوں کو رقم کی ادائیگی کون کرے گا، آج ایک عمارت ہے ، کل سیکنڑوں عمارت  ہوں گی، آپ نے ایس بی سی اے کے ڈی اے کسی بھی افسر کو پکڑا ، 3 سال ہوگئے حیات ریجنسی ہوٹل کی تفصیلات سامنے نہیں آسکیں۔

حافظ نعیم نے کہا کہ ان بچوں کا کیا قصور ہے جن کے سامنے ان کا گھر توڑا جارہا ہے، ہم نے وعدہ کیا تھا اس عمل کو روکا جائے۔

 حافظ نعیم الرحمان نے کل سپریم کورٹ رجسٹری جانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ یہاں لارجر بینچ تشکیل دیا جائے، کراچی کے لئے الگ قانون ہے ملک کے دیگر حصوں میں الگ ہے، 3 کروڑ لوگوں کا مقدمہ کل میں سپریم کورٹ میں پیش کروں گا۔

Square Adsence 300X250
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More