بھارت نے’میرےپاس تم ہو’کی سستی کاپی بنادی

سماء نیوز  |  Nov 25, 2021

پاکستان کے مشہور گانوں، فلموں اور کئی سپر ہٹ ڈراموں کو نہایت بے باکی سے نقل کرنے کے بعد ایک بار پھر بھارت میں پاکستان کے مقبول ترین ڈرامے ’میرے پاس تم ہو‘ کو کاپی کرکے ’کامنا‘ نامی ڈرامہ بنایا دیا ۔

بالی ووڈ میں پاکستان کے مشہور گانے اور فلموں چُرا کرانہیں اپنے انداز میں ری میک کرنے کی روایت بہت پرانی ہے۔

ایک بار پھر بھارت میں پاکستان کے مقبول ترین ڈرامے ’میرے پاس تم ہو‘ کو کاپی کرکے ’کامنا‘ نامی ڈرامہ بنایا دیا ۔

A post shared by Sony Entertainment Television (@sonytvofficial)

بھارتی ٹی وی چینل سونی پر حال ہی نشر کیے جانے والے ڈرامے ’کامنا‘ کی چند قسطیں نشر ہوئی تو شائقین نے ڈرامے کو پاکستانی سیریل ’میرے پاس تم ہو‘ کی کاپی قرار دے دیا۔

بھارتی ڈرامے کی کہانی کامنا اور ان کے شوہر مناو کے گرد گھومتی ہے جبکہ پاکستانی ڈرامے ’میرے پاس تم ہو‘ کی کہانی بھی مہوش اور دانش کے گرد گھومتی ہے۔

جیسے پاکستانی ڈرامے میں عائزہ خان دولت کی خاطر وفادار شوہر کو چھوڑ دیتی ہیں ویسے ہی بھارتی ڈرامے میں بھی کامنا دولت کی خاطر وفادار شوہر اور بیٹے کو چھوڑ دیتی ہے ۔

ڈرامہ’میرے پاس تم ہو‘آخری قسط میں کیا ہوا ؟

اگر آپ بھارتی ڈرامے ’کامنا‘ کا صرف ٹریلر ہی دیکھیں تو اندازہ ہوجائے گا کہ یہ ڈرامہ ہو بہو ڈرامہ سیریل میرے پاس تم ہو کی کاپی ہے ۔

یوٹیوب پر بھارتی ڈرامے کی ہر قسط پر صارفین حیرانی کا اظہار کرتے دلچسپ تبصرے بھی کررہے ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More