سندھ:پولیس افسران کے تبادلوں کامعاملہ شدت اختیارکرگیا

سماء نیوز  |  Nov 26, 2021

وفاق اور سندھ حکومت کے درميان افسران کے تبادلوں کامعاملہ شدت اختیارکرگیا۔

پنجاب حکومت نے وفاق کے حکم پر 4 ڈی آئی جیزکی کو ریلیو کرتے ہوئے ان کی خدمات سندھ حکومت کےحوالےکردیں جبکہ حکومت سندھ انہیں قبول کرنے کو تیار نہیں۔

نوٹیفکیشن کے مطابق جن 4 ڈی آئی جیزکی خدمات سندھ حکومت کےحوالےکی گئی ہیں ان میں ضعیم اقبال، خرم علی، احمدارسلان اورانعام وحید شامل ہیں۔

جبکہ وفاق نے سندھ کے 8 ڈی آئی جیز سے کہا ہے کہ وہ اپنے چارج چھوڑ دیں۔ ان افسران میں مقصود احمد، نعیم احمد شیخ، ثاقت اسماعیل میمن، محمد نعمان صدیقی، جاوید اکبر ریاض، یونس چانڈیو، عبداللہ شیخ اور عمر شاہد حامد شامل ہیں۔

تاہم سندھ حکومت افسران کو چھوڑنے کے لیے بھی تیارنہیں جس سے افسران تذبذب کا شکار ہیں اور وفاق اورسندھ حکومت کی رسہ کشی میں یہ افسران چکی کے دو پاٹوں میں پستے دکھائی دے رہے ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More