پہلا ٹیسٹ:بنگلہ دیش کا پاکستان کیخلاف بیٹنگ کافیصلہ

سماء نیوز  |  Nov 26, 2021

پاکستان اور بنگلا دیش کے درمیان دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے پہلے میچ میں بنگلا دیش نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

چٹاکانگ ٹیسٹ میں بنگلادیشی کپتان مومن الحق نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا، انہوں نے کہا کہ پچ بیٹنگ کےلیے سازگار ہے، کوشش کرینگے ہر سیشن میں اچھا پرفارم کریں۔

قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم نے کہا کہ کوشش ہوگی بنگلہ دیشی ٹیم کو جلد آوٹ کریں، انہوں نے کہا کہ قومی ٹیم میں اوپنر امام الحق کو پہلے ٹیسٹ میں آرام کروایا گیا ہے جبکہ امام الحق ٹیسٹ ڈیبیو کررہے ہیں۔

پاکستان کا اسکواڈ

کپتان بابراعظم، محمد رضوان نائب کپتان، عابد علی، عبداللہ شفیق، اظہر علی، فواد عالم، فہیم اشرف، نعمان علی، حسن علی، شاہین شاہ آفریدی اور ساجد خان شامل ہیں۔

بنگلہ دیش کا اسکواڈ

کپتان مومن الحق، شادمان اسلام، نجم الحسین شانتو، مشفق الرحیم، لٹن داس، یاسر علی، مہدی حسن میراز، تیج الاسلام، ابوجید، عبادت حسین اور سیف حسن شامل ہیں ۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More