معین علی کی ٹی 10 میں تیز ترین ففٹی کی بدولت ناردرن وارئیرز 1 وکٹ سے کامیاب

بول نیوز  |  Nov 28, 2021

ابوظہبی میں جاری ٹی 10 لیگ کے میچ میں معین علی اور کینار لوئس کی جارحانہ بیٹنگ کی بدولت ناردرن وارئیرز نے ابوظہبی کو شکست دے دی۔ٹی 10 لیگ کے 19ویں میچ میں ناردرن واریئرز کے معین علی کی طوفانی اننگ ٹیم ابوظبی کو لے ڈوبی۔

تفصیلات کے مطابق ابوظبی کے شیخ زید اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے ٹی 10 لیگ کے 19 ویں میچ میں ابوظہبی کی ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 10 اوورز میں 145 رنز بنائے۔

ہدف کے تعاقب میں دہلی وارئیرز کے معین علی اور کینارلوئس نے بہترین اوپننگ پارٹنر شپ کے ذریعے ٹیم کو کامیابی دلا دی۔

معین علی نے 77 رنز اور کینار لوئس نے 65 رنز کی شاندار اننگ کھیلی اور ابوظہبی کی ٹیم کو دس وکٹوں سے آؤٹ کلاس کر دیا۔

وارئیرز نے ہدف آخری اوورمیں حاصل کیا۔

Square Adsence 300X250
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More