سجل علی کا جھانوی کپور سے کیا تعلق ہے؟

سماء نیوز  |  Nov 28, 2021

اداکارہ سجل علی نے بھارتی اداکارہ جھانوی کپور اور انکے خاندان سے اپنے ذاتی تعلقات کے حوالے سے بات کی ہے۔

حال ہی میں اپنے ایک انٹرویو کے دوران اداکارہ سجل علی نے بالی ووڈ اداکارہ سری دیوی اور انکی بیٹی سے ملنے والے پیار اور اپنائیت کے حوالے سے بات کی ہے۔ اداکارہ نے بتایا ہے کہ فلم ’موم‘ کی شوٹنگ کے دوران سری دیوی اور ان کی فیملی سے بننے والے تعلقات بہت الگ تھے جس میں اپنا پن تھا اور ہمارے درمیان کوئی پروفیشنل بات نہیں تھی۔

A post shared by ShowbizPakistan.pk (@showbizpakistann)

انہوں نے کہا کہ میں خود کو بہت خوش نصیب سمجھتی ہوں کیونکہ کچھ لوگوں کا ملنا اور کسی کا پیار حاصل کرنا تقدیر میں لکھا ہوتا ہے۔

خیال رہے کہ سجل علی نے سردیوی کے ساتھ ساتھ بالی وڈ میں فلم ’موم‘ سے ڈیبیو کیا تھا جس میں ان کے ہمراہ پاکستانی اداکار عدنان صدیقی بھی تھے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More