لاہور : آلودگی میں اضافہ، اسموگ کا راج برقرار

بول نیوز  |  Nov 28, 2021

لاہور شہر میں اسموگ کا راج برقرار ہے، اسموگ کے سبب شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کر نا پڑ رہا ہے۔

فضائی آلودگی کےاعتبار سے پاکستان کا شہرلاہور آج دنیا کےآلودہ ترین شہروں میں پہلے نمبر پر ہے، شہر کے مختلف علاقوں کے منظر دھندلا گئے ہیں۔

ایئرکوالٹی انڈیکس کے مطابق لاہور کی فضاؤں میں آلودہ ذرات کی مقدار 261 جبکہ کراچی میں 168 پرٹیکیولیٹ میٹرز ریکارڈ کی گئی۔

ائیرکوالٹی انڈیکس کے مطابق دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں بھارت کا شہر دہلی آج دوسرے جبکہ کولکتہ چوتھے نمبر پر ہے۔

ذرائع کے مطابق پنجاب حکومت کی جانب سے اسموگ کا باعث بننے والوں کے خلاف کارروائی کی جا رہی ہے۔

پنجاب کے علاقے پتوکی میں صبح اور شام کے اوقات میں اسموگ کا راج برقرار ہے ، جہاں بااثر زمینداروں کی جانب سے فصلوں کی باقیات کو جلانے کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

اس کے علاوہ فیکٹریوں اور بھٹوں سے نکلنے والا دھواں اسموگ کے ساتھ ساتھ مختلف بیماریاں  بھی پھیلا نے کا سبب بن رہا ہے۔

ایئرکوالٹی انڈیکس کی درجہ بندی

ایئرکوالٹی انڈیکس کی درجہ بندی کے مطابق 151 سے 200 درجے تک آلودگی مضرِ صحت ہے۔

201 سے 300 درجے تک کی آلودگی انتہائی مضرِ صحت ہوتی ہے جبکہ 301 سے زائد درجہ خطرناک آلودگی کو ظاہر کرتا ہے۔

Square Adsence 300X250
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More