سائنسدانوں نے نمک کے ذرے جتنا کیمرہ تیار کرلیا

سماء نیوز  |  Dec 07, 2021

سائنسدانوں نے نمک کے ذرے جتنا الٹرا کمپیکٹ کیمرہ تیار کیا ہےجو روایتی کمپاؤنڈ کیمرہ لینز جیسی فل کلر تصاویر لے سکتا ہے۔

یہ خوردبینی کیمرہ پرنسٹن یونیورسٹی اور یونیورسٹی آف واشنگٹن کے محققین نے تیار کیا جو اپنے حجم سے 5 لاکھ گنا بڑے کیمرہ لینز جیسے نتائج فراہم کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ یہ انتہائی چھوٹا کیمرہ بیماریوں کی تشخیص اور علاج کے لیے طبی روبوٹس کے ذریعے اینڈوسکوپی کو فعال کرنے کے علاوہ سائز اور وزن کی کمی کے ساتھ دوسرے روبوٹس کے لیے امیجنگ بہتر بنا سکتا ہے۔

کیمرے کو ممکنہ طور پر انسانی جسم میں موجود بیماریوں کی  دریافت کے لیے استعمال کیا جاسکتا ہے جو  بہت چھوٹے روبوٹس کی مدد کے لیے سینسنگ کو فعال کر سکتے ہیں۔

یہ کیمرہ ایک نیا آپٹیکل سسٹماستعمال کرتا ہے جو میٹا سرفیس نامی ٹیکنالوجی پر انحصار کرتا ہے، جسے کمپیوٹر چپکی طرح بنایا جا سکتا ہے۔ صرف نصف ملی میٹر چوڑی، میٹا سرفیس 1.6 ملین سلینڈریکلپوسٹس سے جڑی ہوئی ہے اور ہر ایک کا سائز ہیومن امیونوڈیفیشنسی وائرس (ایچ وائرس)کے برابر ہے۔

کیمرے سے متعلق رپورٹ میں بتایا گیاہے کہ اس میں نصب ہر پوسٹ کی ایک منفرد جیومیٹری ہوتی ہے جو آپٹیکل اینٹینا کی طرحکام کرتا ہے جبکہ پورے آپٹیکل ویو فرنٹ کو درست طریقے سے شکل دینے کے لیے ہر پوسٹکے ڈیزائن میں تبدیلی ضروری ہے۔

مزید کہا گیا کہ مشین لرننگ پر مبنیالگورتھم کی مدد سے یہ پوسٹس لائٹ کے ساتھ مل کر بہترین کوالٹی کی تصاویر بناتی ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More