کیا10اوورز میں سب کوآؤٹ کروگے،کوہلی کا رضوان سےمکالمہ

سماء نیوز  |  Jan 14, 2022

قومی کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر بلےباز محمد رضوان نے بھارتی کپتان ویرات کوہلی کو دنیا کا نمبر ایک بلےباز قرار دیدیا۔

پاک ٹی وی کو دیئے گئے انٹرویو میں وکٹ کیپر بلےباز محمد رضوان نے کہا کہ ٹی20 ورلڈکپ میں جب ہم بھارت کے خلاف میچ کھیل رہے تھے تو ہم نے رشب پنت کے خلاف ریویو لیا تو کوہلی نے کہا کہ کیا آپ ہم سب کو 10 اوورز میں آؤٹ کرنے کی کوشش کر رہے ہیں؟

محمد رضوان نے کہا کہ “اس میں کوئی شک نہیں کہ ویرات کوہلی دنیا میں پہلے نمبر پر ہیں”، جب ہم کرکٹ کھیلتے ہیں تو ہم سب ایک خاندان کی طرح ہوتے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ کھیل کے دوران ایک دوسرے سے بات چیت ہوتی رہتی ہے، یہ حکمت عملی کا حصہ ہوتا ہے تاہم کوہلی نے مزید باتیں بھی کیں جنہیں میں دہرا نہیں سکتا لیکن صرف اتنا کہہ سکتا ہوں کہ وہ واقعی ایک اچھا آدمی ہے۔

بھارتی کپتان سے میچ کے بعد جو گفتگو ہوئی وہ ذاتی ہے اور کئی بار پوچھنے کے باوجود انہوں نے کسی کو نہیں بتایا۔

یاد رہے کہ ٹی20ورلڈکپ میں پاکستان نے بھارت کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 10 وکٹوں سے شکست دیکر تاریخ رقم کی تھی، اس میچ میں رضوان اور بابراعظم نے شاندار پارٹرشپ کی تھی 152 رنز کا ہدف بغیر کسی نقصان پورا کرلیا تھا۔

ٹی20ورلڈکپ:بھارت کوشکست دینےوالی ٹیم کوانعامات دینےکی تیاری

واضح رہے کہ ٹی20 ورلڈکپ میں پاکستان کو آسٹریلیا کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا جس کے بعد قومی ٹیم ایونٹ سے باہر ہوگئی تھی۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More