افریقن کپ آف نیشن ، مراکش کی 45 سال بعد میچ میں کامیابی

بول نیوز  |  Jan 15, 2022

کیمرون میں جاری افریقن کپ آف نیشن کے گروپ سی کے ایک میچ میں مراکش نے کوموروس کو 0-2 سے شکست دے دی۔مراکش نے 1976 کے بعد پہلی مرتبہ افریقن کپ آف نیشن کے میچ میں کامیابی حاصل کی ہے۔

مراکش نے کھیل شروع ہوتے ہی جارحانہ انداز اپنایا جو میچ کے آخری منٹ تک جاری رہا۔

مراکش کے تابڑ توڑ حملوں کے باعث کوموروس کے دفاع میں دراڑ پیدا ہونا شروع ہوئیں۔ جس کا فائدہ 16 منٹ میں سلیم املہ نے اٹھایا اور اپنی ٹیم کے لئے پہلا گول کیا۔

کھیل کے آخری منٹ میں زکریا ابو خلال نے گول اسکور کر کے مراکش کی فتح کو مزید مستحکم اور دیرپا بنا دیا۔

مراکش کے کوچ ٹیم کی کارکردگی سے پوری طرح مطمئن ہیں ، حالانکہ یوسف این نیسیری نے میچ میں ملنے والی واحد پنلٹی کک بھی ضائع کی تھی۔

مراکش کی میچ میں جیت اپنی جگہ مگر یہاں کوموروس کے گول کیپر سلیم بین کے کھیل کی تعریف کرنا ہو گی، انہوں نے دو گول کھانے کے علاوہ کئی یقینی گول بچائے بھی تھے۔

مراکش کی ٹیم نے کئی سنہری موقع ضائع کئے۔

Square Adsence 300X250
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More