حسن علی، شاداب کے ڈرائیور بن گئے

سماء نیوز  |  Jan 15, 2022

قومی ٹی20 ٹیم کے نائب کپتان شاداب خان بگ بیش لیگ میں شرکت کے بعد وطن واپس پہنچ گئے۔

پاکستانی لیگ اسپنر نے دفاعی چیمپئن سڈنی سکسرز کے لیے محض 4 میچز کھیلے جس میں شاداب نے 20 رنز اسکور کیے جبکہ ایک وکٹ حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے۔

وطن واپس پہنچنے والے شاداب کو ائیرپورٹ پر اس وقت بڑا سرپرائز ملا جب انکے بہترین دوست حسن علی انہیں پِک کرنے پہنچے، لیگ اسپنر اپنے دوست کو پہچاننے میں ناکام رہے، جو اس وقت ڈرائیور کے بھیس میں ملبوس تھے۔

بگ بیش لیگ میں شاداب خان کا سفر ختم

دونوں کرکٹرز 2 جنوری سے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے سیزن 7 میں اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے ایکشن ہونگے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More