اینڈرائیڈ فون کے خفیہ کوڈز اور ان کا استعمال

بول نیوز  |  Jan 17, 2022

دنیا بھر میں اینڈرائیڈ فون کا استعمال بہت عام اور ٹیکنالوجی کی وجہ سے بےحد آسان ہوتا جارہا ہے۔

اس کی ایک وجہ یہ ہے کہ اب اینڈرائیڈ فون تیار کرنے والی کوئی ایک یا 2 کمپنیاں موجود نہیں ہیں بلکہ دنیاکی متعدد کمپیز اس کاروبار میں شامل نظر آتی ہیں۔

 اس کی ایک وجہ یہ بھی ہے کہ یہ اینڈرائیڈ فونز بہت ہی آسان اور کم قیمت پر دستیاب ہوتے ہیں اسی لئے اب یہ ہر کسی کی زندگی کا اہم حصہ بن چکے ہیں۔

 لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ اینڈرائیڈ فونز میں چند اہم اور خفیہ کوڈز موجود ہوتے ہیں جن کا استعمال عام انسان بہت کم ہی جانتا ہے۔

1۔ ڈیوائس شٹ ڈاؤن:اینڈرائیڈ فونزمیں ڈیوائس کو شٹ ڈاؤن یا بند کرنے کے لئے ایک کوڈ موجود ہے جس کے استعمال  کے متعلق بہت ہی کم لوگ جانتے ہیں۔

اس مقصد کے لئے جو کوڈ استعمال ہوتا ہے وہ  #7594##*  ہے ۔

2۔ ریسیٹ کرنا:فون کو ری سیٹ کرنے کے  لئے بھی ایک  خفیہ کوڈ کا استعمال کیا جاتا ہے جو کہ  27673855#  ہے جس سے فوری طور پر مدد حاصل کی جاسکتی ہے۔

3۔ آئی ایم ای آئی نمبر معلوم کرنا:بہت بار ایسا ہوتا ہے کہ کسی فون کا آئی ایم ای آئی نمبر معلوم کرنا مشکل ہوجاتا ہے لیکن صرف  *#06#  کو استعمال کر کے یہ نمبر باآسانی معلوم کیا جاسکتا ہے۔

4۔ کیمرے کی تفصیلات:اینڈرائیڈ فون میں کیمرے کی تفصیلات ہر کسی کو معلوم نہیں ہوتی ہیں اور اگر کوئی صارف یہ جاننا چاہتا ہے تو اس کے لئے  ##34971539#9#*  سے مدد حاصل کی جاسکتی ہے۔

5۔ فون کی عام تفصیلات:اسمارٹ فون صارفین اپنے موبائل کے متعلق زیادہ تفصیلات نہیں جانتے ہیں لیکن اگر اس کی مکمل انفارمیشن حاصل کرنا چاہتے ہیں تو  اس کے لئے  ##4636##  اس کوڈ کا استعمال کیا جاسکتا ہے۔

Square Adsence 300X250
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More