امین الحق نے کہا ہے کہ نوجوانوں کی ترقی اور ان کو بااختیار بنانا وزارت آئی ٹی کی پہلی ترجیحات میں شامل ہے۔وفاقی وزیر آئی ٹی و سید امین الحق سے وزیراعظم کے معاون خصوصی عثمان ڈار کی ملاقات ہوئی جس میں میں کامیاب جوان انوویشن لیگ پراجیکٹ پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔اس موقع پر وفاقی وزیر آئی ٹی و سید امین الحق نے کہا کہ کامیاب جوان انوویشن لیگ پراجیکٹ کے تحت ملک بھر کی تمام یونیورسٹیوں اور کالجز کے اسٹوڈنٹس کے لیئے انوویشن چیلنج کا انعقاد کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ وزارت آئی ٹی کامیاب جوان انوویشن لیگ پراجیکٹ کی کامیابی کے لیئے ہر ممکن سپورٹ فراہم کرے گی۔سید امین الحق کا کہنا تھا کہ نوجوانوں کی ترقی اور ان کو بااختیار بنانا وزارت آئی ٹی کی پہلی ترجیحات میں شامل ہے، وزارت آئی ٹی کا ڈیجی سکلز پروگرام نوجوانوں کے لیئے بہت فائدہ مند ثابت ہو رہا ہے۔وفاقی وزیر آئی ٹی و سید امین الحق کا مزید کہنا تھا کہ انٹرپرینیورز کو زیادہ زیادہ سہولیات دینے کے لیئے اقدامات کر رہے ہیں جبکہ وزارت آئی ٹی کے تمام ادارے اپنا فعال کردار ادا کر رہے ہیں۔ملاقات میں وزیراعظم کے معاون خصوصی عثمان ڈار نے کہا کہ کامیاب جوان انوویشن لیگ پراجیکٹ کا ہدف ملک کے نوجوانوں کو مستفید کرنا ہے، وزارت آئی ٹی کے نوجوانوں کی ترقی کے حوالے سے اقدامات قابل تعریف ہیں۔عثمان ڈار نے کہا کہ نوجوانوں کو بااختیار بنانے کے لیئے وزارت آئی ٹی کے ساتھ مل کر کام کرنا چاہتے ہیں۔وزیراعظم کے معاون خصوصی عثمان ڈار کا مزید کہنا تھا کہ کامیاب جوان انوویشن لیگ ملک میں انوویشن اور انٹرپرینیورل کلچر کو فروغ دینے کے لیئے بہت اہم کردار ادا کرے گا۔ملاقات میں سیکرٹری آئی ٹی ڈاکٹر سہیل راجپوت، سی ای او اگنائٹ عاصم شہریار حسین ،ایگزیکٹیو ڈائریکٹر نیشنل انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ سید حسنین کاظمی ایم ڈی پاکستان سافٹویئر ایکسپورٹ بورڈ عثمان ناصر بھی موجود تھے۔ Square Adsence 300X250