پنجاب: کورونا کی بگڑتی صورت حال، پابندیاں سخت کرنے کا فیصلہ

ہم نیوز  |  Jan 19, 2022

پنجاب میں کورونا وائرس کے 10 فیصد سے زائد مثبت شرح والے شہروں میں پابندیاں سخت کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا۔

محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر کی جانب سےنوٹی فکیشن جاری کردیا گیا ہے جس کے مطابق پنجاب بھر میں شادی کی تقریبات پر نافذ پابندیاں 24 جنوری سے 15 فروری تک جاری رہیں گی جب کہ ہر قسم کے انڈور اجتماعات، شادی کی تقریبات، ڈائننگ پر مکمل پابندی عائد آوٹ ڈور اجتماعات ہو گی۔

نوٹی فکیشن کے مطابق شادی کی تقریبات میں ویکسی نیٹڈ 300 افراد کی گنجائش کی اجازت ہو گی جب کہ آوٹ ڈور ڈائیننگ کیلئے صرف مکمل ویکسی نیٹد افراد کو اجازت ہو گی۔

نوٹی فکیشن کے مطابق تمام مزارات، جمز اور سینما گھروں کو 50 فیصد گنجائش کے ساتھ کام کرنے کی اجازت ہو گی۔

اس کے علاوہ ہر قسم کی پبلک ٹرانسپورٹ 20 جنوری سے 70 فیصد گنجائش کے ساتھ چل سکے گی،تفریحی مقامات اور پارکس 50 فیصد گنجائش کے ساتھ کھلے رہیں گے۔

نوٹی فکیشن کے مطابق تعلیمی ادارے 12 سال سے زائد عمر کے بچوں کی 100 فیصد جب کہ 12 سال سے کم عمر کے بچوں کےتعلیمی ادارے 50 فیصد تعداد کے ساتھ مختلف دنوں میں کھلے رہیں گے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More