کورونا کیسز میں اضافہ، نئے تعلیمی سال کی تاریخ تبدیل، کب شروع ہوگا؟

بول نیوز  |  Jan 19, 2022

کورونا وباء کے کیسز میں اضافے کے باعث نئے تعلیمی سال کی تاریخ تبدیل کردی گئی ہے اب نیا تعلیمی سال یکم  اگست سے شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق محکمہ تعلیم سندھ نے کورونا کے کیسز میں اضافے کے پیش نظر نیا تعلیمی سال یکم اپریل کی بجائے یکم اگست سے شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ موجودہ تعلیمی سال کا اختتام 31 مئی کو ہوگا جب کہ موسم گرما کی چھٹیاں جون اور جولائی کے مہینے میں ہوں گی اور اگلا تعلیمی سال یکم اگست کو شروع ہوگا اور 31 مارچ 2023 کو ختم ہوگا۔

ذرائع نے بتایا کہ سالانہ امتحانات مارچ کی بجائے مئی میں ہوں گے جب کہ اسکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے موجودہ تعلیمی سال کے حوالے سے نوٹی فکیشن جاری کردیا ہے۔

Square Adsence 300X250
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More