سابق بھارتی آف اسپنر ہربھجن سنگھ بھی کورونا کی لپیٹ میں آ گئے

بول نیوز  |  Jan 21, 2022

بھارت کے سابق آف اسپنر ہربھجن سنگھ کو کورونا ٹیسٹ مثبت آ گیا ہے ، انہوں نے خود کو آئسولیٹ کر لیا ہے۔

آج ٹوئٹر پر اپنے ایک ٹوئٹ میں بھارتی اسپنر نے کورونا مثبت آنے کی تصدیق کی اور کہا کہ انہوں نے خود کو گھر میں آئسولیٹ کر لیا ہے۔

اپنے ٹوئٹ میں ہربھجن سنگھ نے اپنے قریبی رابطہ کاروں سے درخواست کی کہ وہ بھی جلد از جلد اپنا ٹیسٹ کرا لیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ وہ کورونا کی تمام احتیاطی تدابیر کو اختیار کر رہے ہیں۔

I've tested positive for COVID with mild symptoms. I have quarantined myself at home and taking all the necessary precautions. I would request those who came in contact with me to get themselves tested at the earliest. Please be safe and take care 🙏🙏

— Harbhajan Turbanator (@harbhajan_singh) January 21, 2022

سابق بھارتی اسپنر ہربھجن سنگھ نے گزشتہ ماہ ہر قسم کی کرکٹ سے رٹائرمنٹ لے لی تھی۔ گزشتہ سال دسمبر میں ہربھجن سنگھ نے اپنے 23 سالہ کرکٹ کیرئیر سے کنارہ کشی اختیار کی تھی۔

بھارتی آف اسپنر نے 1998 میں اپنے کیرئیر کی ابتدا کی تھی اور بھارت کے لئے کرکٹ کے تینوں فارمیٹس میں کرکٹ کھیلی۔

ہربھجن سنگھ ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ فاتح بھارتی ٹیم کا بھی حصہ رہے ہیں۔ ٹیسٹ کرکٹ میں ہربھجن سنگھ بھارت کے چوتھے بالر ہیں جنہوں نے 400 سے زائد وکٹیں حاصل کی ہیں۔

ہربھجن سنگھ نے انڈیا کی جانب سے ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ کی پہلی ہیٹ ٹرک بھی کی تھی۔

Square Adsence 300X250
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More