پی ایس ایل 7: شاہد آفریدی کورونا میں مبتلا ہونے کے باوجود کھیلنے کے لیے بے تاب

بول نیوز  |  Jan 28, 2022

کوئٹہ گلیڈی ایٹریز کے آل راؤنڈر اور پاکستان کے سابق کپتان شاہد آفریدی پاکستان سپر لیگ ( پی ایس ایل) کے آغاز کے پر کورونا کا شکار ہوگئے لیکن پھر بھی وہ کھیلنے کے لئے بے تاب ہیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جارہ کردہ بیان میں ٹوئٹ میں کہا کہ بدقسمتی سے میرا کووڈ ٹیسٹ مثبت آیا ہے لیکن کوویڈ کی کوئی علامت موجود نہیں ہے۔

انکا کہنا تھا کہ جلد صحت یاب ہونے کے بعد اپنی ٹیم کوئٹہ گیلڈی ایٹرز کو جوائن کروں گا انکا مزید کہنا تھا کہ پی ایس ایل میں شریک تمام ٹیموں کو گڈ لک کہتا ہوں۔

I have unfortunately tested positive but have no symptoms at all. InshALLAH hope to recover soon, test negative and rejoin QG as soon as possible. Good luck to all teams in #HBLPSL7 I'm committed to giving it my all in my last PSL edition. pic.twitter.com/wCiEb5laZS

— Shahid Afridi (@SAfridiOfficial) January 27, 2022

شاہد آفریدی نے یہ بھی کہا کہ اپنے آخری پی ایس ایل میں بہتر سے بہتر پرفارمنس کے لیے پُرعزم ہوں۔

یہ بھی پڑھیں: پی ایس ایل 7: کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور پشاور زلمی آج مدمقابل ہوں گے

خیال رہے کہ کراچی کے نیشنل اسٹیڈٰیم میں آج پی ایس ایل 7 کا دوسرا میچ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور پشاور زلمی کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جائے گا، شاہد آفریدی کورونا وائرس میں مبتلا ہیں جس کی وجہ سے وہ آج کے میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے اسکواڈ کا حصہ نہیں ہوں گے۔

شاہد آفریدی کے حوالے سے ٹیم مینجمنٹ کا کہنا تھا کہ شاہد آفریدی 7 روز بعد کورونا ٹیسٹ منفی آجانے کے بعد دوبارہ ٹیم کو جوائن کرلیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: پی ایس ایل 7 کی رنگا رنگ افتتاحی تقریب

واضح رہے کہ گذشتہ روز سے پی ایس ایل 7 کا آغاز ہوگیا ہے جس کی افتتاحی تقریب بھی منعقد کی گئی تھی جس میں عاطف اسلم اور عائمہ بیگ نے اپنی آواز کا جادو بکھیر کر سماں باندھ دیا تھا۔

افتتاحی تقریب کے بعد ملتان سلطانز اور کراچی کنگز کے درمیان ایونٹ کا پہلا میچ کھیلا گیا جس میں ملتان سلطانز سے 7 وکٹوں سے کراچی کنگز کو شکست دے دی تھی۔

یاد رہے کہ پی ایس ایل 7 کے پہلے مرحلے کے میچز 7 فروری تک کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں ہی کھیلے جائیں گے جبکہ ایونٹ کے دوسرے مرحلے کا میلہ لاہور کے قذافی اسٹیڈٰیم میں سجے گا، جہاں 10 فروری سے 27 فروری تک میچز منعقد ہوں گے۔

Square Adsence 300X250
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More