کھیل کی رونقوں سے بلوچستان کی تاریکیوں کو ختم کیا جائے گا۔تفصیلات کے مطابق گوادر میں فٹبال گراؤنڈ کا قیام عمل میں لایا گیا ہے جو اپنی خوبصورتی کے باعث لوگوں کی توجہ کا مرکز بن گیا ہے۔گوادر میں کرکٹ سٹیڈیم کے بعد فٹ بال سٹیڈیم کی خوبصورتی نے لوگوں کا دل موہ لیا۔ فٹبال گراؤنڈ ساحل سمندر سے کچھ فاصلے پر کوہ باطل کے دامن میں تعمیر کیا گیا ہے۔ فٹ بال کے میدان کی خوبصورتی کو لے کرسوشل میڈیا پر کافی چرچا ہے۔گوادر میں موجود پرانے فٹبال سٹیڈیم کی نئے سرے سے تزئین و آرائش کی گئی ہے۔ فٹ بال میدان میں خوب صورت سبزہ بچھایا گیا ہے۔ فلڈ لائٹس لگانے کے باعث رات کو بھی مقابلے منعقد ہوسکیں گے۔فٹبال گراؤنڈ ایک لاکھ 38 ہزار مربع فٹ رقبے پر مشتمل ہے۔ فٹ بال سٹیڈیم کی تزئین و آرائش پر لگ بھگ ایک کروڑ 63 لاکھ روپے کی لاگت آئی ہے۔ جی ڈی اے فٹ بال سٹیڈیم کا بہت جلد وزیراعلیٰ بلوچستان افتتاح کریں گے۔ واضح رہے شائقین کے لئے فٹبال گراؤنڈ میں بہترین انتظامات کئے گئے ہیںجس میں نیا پویلین، خاص مہمانوں کے لیے بیٹھنے کی الگ جگہ، کھلاڑیوں کے لیے کمرے اورانتظامیہ کے لئے دفاتر بنائے گئے ہیں ۔ اس کے ساتھ ساتھ زیر زمین پانی کی ٹینکی، واکنگ ٹریکس اورتماشائیوں کی سہولت کے لیے واش رومزبھی تعمیرکئے گئے ہیں۔ Square Adsence 300X250