چین میں ہونے والے ایشین گیمز ملتوی

سماء نیوز  |  May 06, 2022

چین میں کرونا وائرس کے ایک بار پھر کیسز میں تیزی سے اضافے کے بعد رواں سال ہونے والے ایشین گیمز ملتوی کردئیے گئے ہیں۔

فرانسیسی خبر رساں ایجنسی اے ایف پی کی جانب سے چینی میڈیا کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ ایشین گیمز کے 19 واں ایڈیشن کا انعقاد 10 سے 25 ستمبر تک ہینگ زو میں ہونا تھا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اولمپک کونسل آف ایشیا گیمز کے باضابطہ التواء کا اعلان جلد کیا جائے گا۔

چینی حکومت کی جانب سے واضح طور پر ایشین گیمز کے ملتوی کرنے کی وجوہات نہیں بتائی گئیں، تاہم یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ اس وقت چین کرونا وائرس کے دوبارہ سے بڑھتے کیسز کو قابو کرنے کیلئے نبرد آزما ہے۔ ایشین گیمز کی ویب سائٹ پر جاری مختصر بیان میں یہ کہا گیا ہے کہ رواں سال 10 سے 25 ستمبر تک ہونے والے ایشین گیمز کو ملتوی کردیا گیا ہے، جب کہ نئی تاریخوں کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ منتظمین نے گزشتہ مہینے کہا تھا کہ مشرقی چین کے شہر ہینگ زو نے ایشین گیمز اور ایشین پیرا گیمز کیلئے تقریباً 56 مقابلے کے مقامات کی تعمیر مکمل کرلی ہے۔

اس وقت یہ اطلاعات بھی سامنے آئی تھیں کہ وائرس کنٹرول پلان کے تحت ایونٹس منعقد کرنے کا منصوبہ بنایا ہے، جو بیجنگ سرمائی اولمپکس کے کامیاب تجربے سے سیکھا ہے، جن کا انعقاد رواں سال فروری میں کیا گیا تھا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More