ٹوئٹر ایلون مسک کے حوالے نہ کیا جائے ، عدالت میں درخواست دائر

بول نیوز  |  May 07, 2022

ٹیسلا، اسپیس ایکس اور اب ٹوئٹرکے مالک ایلون مسک کا شمار ان افراد میں کیا جاتا ہے جن کا تنازعات کے ساتھ چولی دامن کا ساتھ ہے۔

گزشتہ ماہ ایلون مسک نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر کو44 ارب ڈالر میں خرید لیا تھا تاہم اس معاہدے سے جڑے تنازعات اب بھی ان کا پیچھا کر رہے ہیں۔

انسانی حقوق تنظیموں کے تحفظات کے بعد امریکی ریاست ڈیلویئرمیں ایلون مسک کے خلاف ایک درخواست دائر کی گئی ہے جس میں عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ ٹیسلا کے بانی کو 2025 تک ٹوئٹر کا مکمل کنٹرول نہ دیا جائے۔

غیرملکی خبر رساں ایجنسی رائٹرز کے مطابق مذکورہ امریکی ریاست کا قانون کسی بھی فرد کوخریدی گئی کمپنی کا فوری انتظام سنبھالنے سے روکتا ہے۔

 ریاست فلوریڈا کے پینشن فنڈ کی جانب سے دائر درخواست میں کہا گیا ہے کہ ٹوئٹر کے بورڈ آف ڈائریکٹرز نے اپنے فرائض کو درست طریقے سے سرانجام نہیں دیا اور قانونی اخراجات کی تلافی کی۔

 درخواست کے مطابق دنیا کے امیر ترین افراد میں سے ایک ایلون مسک کو ٹوئٹر کا مکمل انتظام و انصرام دینے کے لیے تین سال کی تاخیر کی جائے جب تک دو تہائی شیئرزان کی ملکیت کے طور پر منظور نہیں ہوجاتے۔

 عدالت میں دائر کی گئی اس درخواست کے بارے میں تاحال ٹوئٹر اورایلون مسک کی جانب سے کوئی تبصرہ نہیں کیا گیا ہے ۔

واضح رہے کہ ایلون مسک نے دنیا کے اولین مائیکرو بلاگنگ پلیٹ فارم کو 54 ڈالر 20 سینٹ فی شیئرز کے حساب سے خریدنے کا معاہدہ کیا تھا۔ مجموعی طور یہ رقم 44 ارب ڈالر بنتی ہے جو کہ دنیا کے کئی ممالک کے سالانہ بجٹ سے بھی کئی گنا زیادہ ہے۔

ایلون مسک اور ٹوئٹر کے درمیان ہونے والے اس معاہدے کو دنیا میں کسی بھی ٹیکنالوجی کمپنی کی جانب سے کیا جانے والا اب تک کا سب سے بڑا سودا بھی قرار دیا جا رہا ہے۔

مزید پڑھیں4 hours agoواٹس ایپ سےاب 2GB تک فائل بھیجنا ممکن؛ آسان طریقہ جانیں

واٹس ایپ کا شمار دنیا کی سب سے بڑی میسیجنگ ایپلی کیشنزمیں...

7 hours agoارجنٹینا کے مرکزی بینک نے بٹ کوائن پر پابندی عائد کردی

ارجنٹینا کے مرکزی بینک نے تمام مالیاتی اداروں کو کرپٹو کرنسی اور...

16 hours agoانتظار کی گھڑیاں ختم؛ واٹس ایپ نے صارفین کی دیرینہ خواہش پوری کردی

واٹس ایپ پیغام رسانی کے لئے دنیا کی سب سے زیادہ استعمال...

1 day agoایلون مسک ٹوئٹر کو خریدنے کے بعد چیف ایگزیکٹیو کی کرسی سنبھالیں گے: رپورٹ

ایک نئی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ایلون مسک ٹوئٹر کو...

1 day agoٹک ٹاکرز کیلئے خوشخبری: اب اشتہارات کے ذریعے کمانا ممکن ہو گیا

دنیا بھر میں نوجوانوں میں مقبول ترین ویڈیو شیئرنگ ایپ ٹک ٹاک...

2 days agoٹوئٹر نیا فیچر متعارف کرانے جا رہا ہے

ٹوئٹر نے ایک نئے فیچر کی آزمائش کر رہا ہے جس کے...

تازہ ترین نیوز پڑہنے کے لیے ڈاؤن لوڈ کریں بول نیوزایپ

General Rectangle – 300×250
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More