سری لنکن وزیراعظم نے استعفیٰ دیدیا

سماء نیوز  |  May 09, 2022

سری لنکا میں معاشی بحران شدید تر ہوگیا، جس کے بعد وزیراعظم مہندرا راجا پکسے نے استعفیٰ دیدیا۔

سری لنکا میں معاشی بحران شدید تر ہوچکا ہے، دارالحکومت کولمبو سمیت دیگر شہروں میں حکومت کیخلاف مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے۔

ملک بھر میں جاری مظاہروں کے پیش نظر وزیراعظم مہندرا راجا پکسے نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دیدیا۔

مہندرا راجا پکسے نے نومبر 2019ء میں سری لنکا کے وزیراعظم کا عہدہ سنبھالا تھا، ان کے بھائی گوتابایا راجاپکسے سری لنکا کے صدر ہیں۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق سری لنکا میں معاشی بحران کے باعث دارالحکومت میں وزیراعظم کے حامیوں اور مخالفین کے درمیان تصادم کے بعد کرفیو نافذ ہے۔

محکمہ صحت کے حکام کا کہنا ہے کہ جھڑپوں میں 78 افراد زخمی ہوئے جنہیں اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

سری لنکا میں مہنگائی اور بجلی کی عدم فراہمی کے باعث گزشتہ ماہ سے مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے۔

ترجمان کے مطابق وزیراعظم مہندرا راجا پکسے نے اپنا استعفیٰ اپنے چھوٹے بھائی اور ملک کے صدر گوتابایا راجا پکسے کو بھجوادیا ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More