سونی نے تین ماہ میں لاکھوں گیمنگ کنسول فروخت کردیے

بول نیوز  |  May 10, 2022

سونی کارپوریشن نے پلے اسٹیشن 5  کے 19 ملین گیمنگ کنسول فروخت کردیے ہیں۔ جن میں سے بیس لاکھ کنسول صرف 2021 کی چوتھی سہ ماہی میں ہی فروخت ہوئے۔

سونی کی جنب سے جاری اعلامیے کے مطابق کمپنی نے گیمنگ کنسول پلے اسٹیشن 5 کونومبر2020 میں لانچ کیا تھا، اوراسے گیمنگ کے دلدادہ افراد میں بہت پذیرائی ملی تھی۔

 یہ بھی پڑھیں: پلے اسٹیشن کا گیمز پر بڑی رعایت دینے کا اعلان

گیمنگ کنسول کے علاوہ سونی کارپوریشن اس عرصے میں پی ایس 4 اور5 کے 70 ملین سے زائد ٹائٹلز بھی فروخت کر چکی ہے۔ جب کہ گزشتہ سال مالی 61 ملین ٹائٹلزفروخت کیے گئے تھے۔

سونی کی آمدن کے حوالے سے جاری پونے والی اس رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ 2021 کی تیسری سہہ ماہی میں پلے اسٹیشن 5 کی فروخت 39 لاکھ کنسول تھی جوچوتھی اورآخری سہہ ماہی میں 33 لاکھ رہی۔

مالی سال 2020 میں پلے اسٹیشن 5 کے  78 لاکھ کنسول فروخت ہوئے اورمالی سال 2021 میں ساڑھے 11 ملین کنسول فروخت ہوئے۔

غیرملکی خبررساں ایجنسی رائٹرزسے گفت گومیں سونی کارپوریشن کے چیف فنانشل آفیسرہیروکی توتوکی کا کہنا ہے کہ ہم مالی سال 2022 میں 1 کروڑ 80 لاکھ پلے اسٹیشن 5 فروخت کرنے کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں اورہمیں امید ہے کہ ہم ایسا کر سکیں گے۔

مزید پڑھیں1 hour agoپاکستان کی سرکاری ویب سائٹ پر سائبر حملہ، وزارت آئی ٹی

وزارت برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی کا کہنا ہے کہ نامعلوم ہیکرز کی جانب...

8 hours agoواٹس ایپ گروپ میں اب 512 افراد کی شمولیت ممکن

واٹس ایپ نے تیزی سے ترقی کرتے ہوئے ہر ہفتے اپنے صارفین...

21 hours agoبٹ کوائن کی قدر میں بدترین کمی، کرپٹو مارکیٹ میں کھلبلی

کرپٹو کرنسی خصوصاً بٹ کوائن کا شمار دنیا کی سب سے مہنگی...

22 hours agoناسا نے بلیک ہول کی دل دہلا دینے والی آواز جاری کر دی

ناسا کے سائنس دانوں نے زمین سے 20 کروڑ نوری سال سے...

1 day ago’جاپان کا وجود بالآخر ختم ہو جائے گا‘، ایلون مسک نے خبردار کردیا

ٹیسلا کے مالک ایلون مسک کی جانب سے جاپان کی کم ہوتی...

1 day agoکم آمدن والے گھروں کے لیے انٹرنیٹ کی قیمت میں کمی کا اعلان

بائیڈن انتظامیہ کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق انٹرنیٹ خدمات فراہم...

تازہ ترین نیوز پڑہنے کے لیے ڈاؤن لوڈ کریں بول نیوزایپ

General Rectangle – 300×250
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More