پاکستانی کھلاڑی کاؤنٹی چیمپئن شپ کے مزیدمیچزنہیں کھیل سکیں گے

سماء نیوز  |  May 12, 2022

پاکستان کے تیز گیند باز شاہین شاہ شاہ آفریدی، حسن علی، محمد عامر اور وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان اس ہفتے کاؤنٹی چیمپئن شپ کے میچوں میں شرکت نہیں کرسکیں گے۔

تیز گیند باز شاہین آفریدی اور حسن اس ہفتے بینچ پر وقت گزاریں گے کیونکہ مڈل سیکس اور لنکاشائر نے اپنے غیر ملکی پیسروں کو آرام دینے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ حارث رؤف سائیڈ انجری سے صحت یاب ہو کر میدان میں واپس آئیں گے۔

حارث رؤف نے گزشتہ میچ کی دوسری اننگز میں باؤلنگ نہیں کی تھی اور یارکشائر کا ایسیکس کے خلاف میچ نہیں کھیلا تھا، تاہم انہیں لنکاشائر کے خلاف میچ کے لیے 12 رکنی اسکواڈ میں شامل کیا گیا تھا جو اس جمعرات سے شروع ہونے والا ہے۔

دوسری جانب محمد رضوان نجی مصروفیات کی وجہ سے لیسٹر شائر کے خلاف اگلے میچ کے لیے دستیاب نہیں ہیں۔

ریڈ بال کرکٹ میں تین سال بعد واپسی کرنے والے تیز گیند باز محمد عامر کو ہیمسٹرنگ کے مسئلے کا سامنا ہے اور اس لیے وہ سمرسیٹ کے خلاف گلوسٹر شائر کے میچ میں حصہ نہیں لیں گے۔

کلب کے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ گلوسٹر شائر میں شمولیت کے بعد سے کئی سالوں تک ریڈ بال کرکٹ سے دور رہنے اور مختصر وقت میں بڑی تعداد میں اوورز کرانے کے بعد انہیں آرام کی ضرورت ہے۔ گلوسٹر شائر کینٹ اور لنکاشائر کے خلاف آئندہ چیمپئن شپ میچوں کے لیے عامر پر غور کر رہی ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More