ملک میں ہفتہ وار بنیادوں پر مہنگائی کی شرح 0.49 فیصد بڑھ گئی۔ادارہ شماریات نے ملک میں ہفتہ وار مہنگائی کے اعدادوشمار جاری کردیے جس کے مطابق ایک ہفتے میں 28 اشیائے ضروریہ مہنگی ہوگئیں۔اعداد و شمار کے مطابق 20 کلو آٹے کا تھیلا 403 روپے 85 پیسے مہنگا ہوکر 1370 روپے 41 پیسے کا ہوگیاہے۔حالیہ ہفتے زندہ مرغی 33 روپے 87 پیسے فی کلو مہنگی ہوئی جبکہ آلو 2 روپے 46 پیسے پیاز 3 روپے 37 پیسے فی کلو مہنگی ہوئی۔ایک ہفتے میں انڈے 7 روپے 16 پیسے فی درجن مہنگے ہوئے۔دال مسور 10 روپے 80 پیسے، دال چنا 3 روپے 80 پیسے، دال ماش 5 روپے 59 پیسے، دال مونگ ایک روپے 62 پیسے فی کلو مہنگی ہوئی۔مٹن 21 روپے 21 پیسے بیف 3 روپے 50 پیسے فی کلو مہنگا ہوا۔ اس کے علاوہ چاول، لہسن، دودھ، دہی، گھی اور خوردنی تیل بھی مہنگا ہوا۔دوسری جانب ایک ہفتے میں6 اشیائے ضروریہ سستی ہوئیں۔ حالیہ ہفتے ٹماٹر 9 روپے 68 پیسے سستے ہوئے۔ہفتہ وار بنیادوں پر کیلے 7 روپے 52 پیسے فی درجن سستے ہوئے۔ ایک ہفتے میں 17 اشیاء کی قیمتوں میں استحکام رہا۔ مزید پڑھیں2 hours agoسونے کی قیمت میں مسلسل اضافے کے بعد بڑی کمی
ملک بھر میں سونے کی قیمت مسلسل اضافے کے بعد کمی واقع...
4 hours agoڈالر ملکی تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا
پاکستانی روپے کی گراوٹ کا سلسلہ رک نہ سکا، انٹر بینک میں...
5 hours agoبیرون ملک سے موبائل فونز پاکستان لانے والوں کیلئے بڑی خوشخبری
بیرون ملک سے موبائل فونز پاکستان لانے والوں کے لیے بڑی خوشخبری...
5 hours agoیوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن رواں مالی سال سیلز کا ہدف حاصل کرنے میں ناکام
یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن (یو ایس سی) رواں مالی سال سیلز کا ہدف...
5 hours agoبیرون ملک پاکستانیوں نے ترسیلات زر میں نیا ریکارڈ قائم کردیا
بیرون ملک پاکستانیوں نے اپریل 2022 میں 3.1 ارب ڈالرز کا سرمایہ...
19 hours agoایشیائی ترقیاتی بینک کا پاکستان کو ڈھائی ارب ڈالر دینے کا اعلان
ایشیائی ترقیاتی بینک (اے ڈی بی) نے پاکستان کو ڈھائی ارب ڈالر...
تازہ ترین نیوز پڑہنے کے لیے ڈاؤن لوڈ کریں بول نیوزایپ
General Rectangle – 300×250