صبا قمر کو کس نے شادی کی پیشکش کر دی؟ اداکارہ دنگ رہ گئیں

بول نیوز  |  May 14, 2022

پاکستان کی معروف اداکارہ صبا قمر نے انکشاف کیا ہے کہ انہیں ایک مرتبہ ایک محبت کی شادی کرنے والے مرد نے شادی کی پیشکش کی تھی۔

حال ہی میں پاکستان شوبز انڈسٹری کی خوبرو اداکارہ صبا قمر نے ’فوچیا میگزین‘ کو دیے گئے انٹرویو میں محبت، شادی اور کیریئر پر کھل کر بات کی اور کہا کہ محبت غیر مشروط ہوتی ہے اور وہ لوگ بے وقوف ہوتے ہیں جو پیار کے بدلے پیار چاہتے ہیں۔

اداکارہ صبا قمر نے اس انٹرویو کے دور اپنی زندگی میں پیش آنے والے ایک واقعہ کے بارے میں بتایا کہ انہیں ایک مرتبہ محبت کی شادی کرنے والے مرد نے اپنی شادی کے کچھ دن بعد ہی انہیں شادی پیش کش کی تو وہ دنگ رہ گئیں،۔

اداکارہ نے کہا کہ ان کا خیال تھا کہ جو لوگ پسند کی شادی کرتے ہیں، وہ دوسرے لوگوں کی جانب دیکھتے بھی نہیں ہوں گے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by (@sabaqamarzaman)

اداکارہ کا کہنا تھا کہ جب انہیں خوشی سے شادی کرنے والے مرد نے شادی کی پیش کش کی تو وہ یہ سوچنے پر مجبور ہوگئیں کہ پسند کی شادی کرنے والے لوگوں کے ساتھ بھی ایسا ہوتا ہے؟

اداکارہ نے کیریئر کے علاوہ رومانس اور ذاتی زندگی پر بھی کھل کر بات کی اور میزبان کے ایک سوال پر مسکراتے ہوئے مزاحیہ انداز میں اعتراف کیا کہ انہوں نے ’محبت‘ تلاش کرلی۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ وہ آج کل بہت خوش ہیں اور پرسکون زندگی گزار رہی ہیں اور ممکنہ طور پر رواں سال کے آخر تک وہ اپنے تعلقات اور شادی کے منصوبے سے متعلق مداحوں کو مزید معلومات بھی دیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by (@sabaqamarzaman)

اداکارہ نے مکمل طور پر محبت اور شادی کے منصوبے پر کھل کر بات نہیں کی مگر مبہم انداز میں مسکراتے ہوئے عندیہ دیا کہ انہیں کوئی ایسا شخص مل چکا ہے جو ان کا خیال رکھتا ہے، جو ان سے غیر مشروط محبت کرتا ہے۔

صبا قمر کا کہنا تھا کہ ان کے خیال میں محبت ہوتی ہی غیر مشروط ہے اور اگر جس محبت میں پیار کے بدلے پیار جیسی شرائط ہوجائیں وہ عشق نہیں ہوتا۔

اداکارہ نے اپنے من پسند شخص کے مل جانے کا اشارہ تو دیا تاہم انہوں نے اس شخص کا نام نہیں بتایا اور نہ ہی انہوں نے یہ واضح کیا کہ انہوں نے ان کی پیش کش کو قبول کیا یا نہیں؟

 

View this post on Instagram

 

A post shared by (@sabaqamarzaman)

مزید پڑھیں32 mins agoلیجنڈری اداکارہ ممتاز نے کیا غیر ازدواجی تعلقات کا انکشاف

بولی وُڈ کی لیجنڈری اداکارہ ممتاز نے حال ہی میں اپنی زندگی...

49 mins agoبھارتی مداح نے علی ظفر سے معافی مانگ لی

علی ظفر پاکستان کے معروف ترین گلوکار ہیں اور صرف پاکستان ہی...

1 hour agoامبر ہیئرڈ سے علیحدگی کے بعد جونی ڈیپ کے فالوورز کی تعداد میں ہوشربا اضافہ

ہالی وڈ سپر اسٹار جونی ڈیپ کے انسٹاگرام فالوورز کی تعداد میں...

1 hour agoکنگ خان نے بیٹی سہانا خان کو پہلی فلم کے لئے کیا نصیحت کی؟

بالی وُڈ کنگ شاہ رخ خان نے اپنی بیٹی سہانا خان کی...

2 hours agoسلمان خان اپنی نئی فلم میں کس روپ میں نظر آئیں گے؟ پہلی جھلک سامنے آگئی

بالی وُڈ کے چاکلیٹی ہیرو سلمان خان اپنی نئی آنے والی فلم...

2 hours agoعدنان صدیقی نے سجل علی کو کس مٹھائی سے تشبیہ دے ڈالی

عدنان صدیقی کا نام پاکستانی فلم اورڈرامہ انڈسٹری میں کسی تعرف کا...

تازہ ترین نیوز پڑہنے کے لیے ڈاؤن لوڈ کریں بول نیوزایپ

General Rectangle – 300×250
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More