دانیہ واپس آ جاؤ میں تمہیں کچھ نہیں کہوں گا، عامر لیاقت نے دانیہ شاہ کو کیا آفر کر دی؟ نئی ویڈیو وائرل

بول نیوز  |  May 15, 2022

پاکستان شوبز انڈسٹری کے نامور اینکر اور سیاسی کارکن عامر لیاقت اور ان کی تیسری اہلیہ دانیہ شاہ کے درمیان ہونے والے معاملات نے جہاں سوشل میڈیا پر توجہ حاصل کی ہے وہیں عامر لیاقت اس پوری صورتحال میں معاملے کو افہام و تفہیم سے حل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

ویڈیو دیکھیں:سوشل میڈیا پر عامر لیاقت حسین کی ایک ویڈیو وائرل ہے جس میں وہ مریم نامی خاتون سے بات کر رہے ہیں جو کہ غالبا میڈیا پرسنلٹی ہیں، اس کال ریکارڈنگ میں عامر لیاقت نے نہ صرف دانیہ شاہ کے جھوٹ کو فاش کیا بلکہ ایک سمجھدار شوہر ہونے کی حیثیت سے اہلیہ کو واپس گھر آنے کی دعوت بھی دے دی۔

مریم نے دانیہ کا انٹرویو لیا تھا اور اس کے فورا بعد عامر لیاقت حسین سے رابطہ کیا گیا اور ان کی ویڈیوز سے متعلق دریافت کیا، ان ویڈیوز میں عامر لیاقت نشہ کرتے ہوئے دیکھے گئے تھے، جس پر عامر لیاقت نے مریم کو جواب دیتے ہوئے بتایا کہ یہ تمام نشے دانیہ خود لے کر آئی تھی اور اگر آپ کو میرے پر شک ہے تو میڈیکل ٹیسٹ کرا لیں میرا۔

وہ یہ سارے کام کرتی تھی، وہ ہی سارے نشے لودھراں سے لے کر آئی تھی۔

عامر لیاقت نے دانیہ کے نشے سے متعلق الزام کو ہنس کر رد کر دیا۔

ویڈیو میں مریم اور دانیہ شاہ کے درمیان ہونے والی گفتگو بھی سنی جا سکتی ہے، جس میں مریم نے سوال کیا کہ جب ہم آپ سے ملنے آئے تو آپ نے ویڈیو دینے سے انکار کر دیا، تو پھر آپ کے موبائل کی ویڈیوز کیسے سوشل میڈیا پر باہر نکلیں؟

اس پر دانیہ نے کہا کہ مجھے لگتا ہے میرا موبائل ہیک ہو گیا ہے، اکاؤنٹ خود بخود لاگ ان ہو رہا ہے، انسٹاگرام پر بھی تبدیلی ہو رہی ہے۔

عامر لیاقت کا مریم سے کہنا تھا کہ جن کے پاس آپ گئی ہیں، یہ جھوٹ بول رہے ہیں اور جھوٹ بولنے والوں سے میں کیا بات کروں؟ وہ جھوٹی آپ کو غلط خبریں دے رہی ہے۔ کئی دنوں تک میرے ساتھ رہی، اور اب کہہ رہی ہے کہ مجھے کھانا نہیں دیا۔

میں خود تکلیف میں ہوں کہ میں نے ایک لڑکی کو سہارا دیا اور وہ مجھ پر ہی تہمت لگا رہی ہے۔

عامر لیاقت نے کہاکہ مریم آپ ایک کردار ادا کر سکتی ہیں، حالانکہ اس لڑکی نے گندی باتیں کی ہیں لیکن میں نے ان کے گھر والوں کی مدد کی، پیسے دیے، صرف اسی ماہ میں نے دانیہ کے گھر والوں کو 22 لاکھ روپے دیے۔ میں نے بیٹا بن کر ان کی مدد کی، اب اس جنگ کا ایک ہی حل نکلتا ہے کہ میں اس حالت میں بھی اسے قبول کرنے کو تیار ہوں۔

عامر لیاقت نے بینک اکاؤنٹس سے متعلق بھی بتایا کہ میرے پاس بینک اکاؤنٹس کی تفصیلات ہیں جس کے مطابق میں نے انہیں پیسے دیے، جبکہ دانیہ کو میں کچھ نہیں کہوں گا، وہ واپس اپنے گھر آجائیں۔

واضح رہےکہ عامر لیاقت اب بھی ایک سمجھدار مرد کی طرح معاملے کو حل کرنے اور رشتہ بچانے کی کوشش کر رہے ہیں دوسری جانب دانیہ شاہ ویڈیوز اور الزامات کے ذریعے معاملے کو طول دے رہی ہیں۔

مزید پڑھیں14 hours agoگھر میں ٹی وی تک نہیں تھا، بچپن میں کبھی پیسے نہیں دیکھے، پنکج ترپاٹھی کا انکشاف

بھارت کے معروف اداکار پنکج ترپاٹھی نے کہا ہے کہ انہوں نے...

15 hours agoعامر لیاقت کا ہمیشہ کیلئے پاکستان چھوڑنے کا فیصلہ

حال ہی میں تیسری بیوی سے علیحدگی اور برہنہ ویڈیو وائرل ہونے...

15 hours agoصبا قمر کی نئی فلم کے گانے ’پانی’ کا ٹیزر جاری

پاکستان کی معروف اداکارہ صبا قمر نے اپنی آنے والی فلم ‘کملی’...

15 hours agoگلوکارہ نیہا ککڑ کے شوہر کا ہوٹل میں قیمتی سامان چوری ہوگیا

بھارت کی معروف گلوکارہ نیہا ککڑ کے شوہر کا آئی فون اور...

15 hours agoصبا قمر کو کس نے شادی کی پیشکش کر دی؟ اداکارہ دنگ رہ گئیں

پاکستان کی معروف اداکارہ صبا قمر نے انکشاف کیا ہے کہ انہیں...

16 hours agoلیجنڈری اداکارہ ممتاز نے کیا غیر ازدواجی تعلقات کا انکشاف

بولی وُڈ کی لیجنڈری اداکارہ ممتاز نے حال ہی میں اپنی زندگی...

تازہ ترین نیوز پڑہنے کے لیے ڈاؤن لوڈ کریں بول نیوزایپ

General Rectangle – 300×250
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More