بجٹ میں انشورنس سیکٹر کے فروغ کے لیےمختلف ٹیکس تجاویز تیار

سماء نیوز  |  May 16, 2022

مالی سال 2022 اور2023 کے بجٹ میں انشورنس سیکٹر کے فروغ کے لیے مختلف ٹیکس تجاویز تیار کرلی گئیں۔

آئندہ مالی سال کے بجٹ کے لیے لائف انشورنس اور ہیلتھ انشورنس پر صوبائی سیلز ٹیکس ختم کرنے کی تجویز ہے۔

بجٹ دوہزار بائیس تئیس کے لیے ٹیکس تجاویز سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان کی طرف سے تیار کی گئی ہیں۔

لائف انشورنس اور ہیلتھ انشورنس پر صوبائی سیلز ٹیکس ختم کرنے کی تجویز کے علاوہ ری انشورنس سروسز پر صوبائی اسٹیمپ ڈیوٹی ختم کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔

انشورنسز کمپنیز کی سروسز پر ودہولڈنگ ٹیکس کے استثنٰی کی بھی تجویز ہے۔ انشورنس ایجنٹس کو کمیشن کی ادائیگی پر ٹیکس چھوٹ کی تجویز ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More