ہیٹ ویو کی علامات، وجوہات اور بچاؤ کے طریقے

سماء نیوز  |  May 16, 2022

مئی کو عام طور پر ملک کا گرم ترین مہینہ قرار دیا جاتا ہے لیکن رواں برس مئی میں گرمی کی صورت حال برداشت سے باہر ہوگئی ہے۔

شدید گرمی اور حبس کی وجہ سے ہیٹ اسٹروک شدید نقصان کا باعث بھی بن سکتا ہے، اس کی مثال 2015 میں سامنے آئی تھی جب ہیٹ اسٹروک سے صرف کراچی میں 1200 کے لگ بھگ افراد زندگی کی بازی ہار گئے تھے۔

2015 کے بعد سے محکمہ موسمیات اور وفاقی و صوبائی حکومتیں مسلسل ہیٹ اسٹروک سے متعلق آگاہی اور الرٹ جاری کرتے رہتے ہیں لیکن اب بھی عوام کو اس حوالے سے آگاہی فراہم کرنے کی ضرورت ہے۔

ہیٹ اسٹروک کی وجوہات:

1) گرم اور خشک موسم

2) شدید گرمی میں پانی پیئے بغیر مخنت مشقت یا ورزش کرنا

3) جسم میں پانی کی کمی

4) ذیابیطس کا بڑھ جانا

5) دھوپ میں براہ راست زیادہ دیر رہنا

ہیٹ اسٹروک کی علامات:

1) سرخ اور گرم جلد

2) جسم کا درجہ حرارت 104 ڈگری فارن ہائیٹ ہوجانا

3) غشی طاری ہونا

4) دل کی دھڑکن بہت زیادہ بڑھ جانا

5) جسم سے پسینے کا اخراج روک جانا

6) پٹھوں کا درد

7) سر میں شدید درد

8) متلی ہونا

ہیٹ ویو سے کیسے بچا جائے؟

ہیٹ ویو کے دوران لوگ صبح 11 سے شام 4 بجے تک غیر ضروری طور پر باہر نہ نکلیں، اگر گھر سے باہر جانا ضروری ہو تو کوشش کریں کہ سایہ دار راستہ اختیار کریں، سر ڈھانپ کر نکلیں اور دھوپ والے مقام پر زیادہ دیر نہ ٹھہریں۔

دھوپ میں گھر سے باہر نکلنا پڑے تو ایسے میں سر پر ٹوپی پہنیں، گیلا رومال یا کپڑا رکھیں، ننگے پاؤں باہر نہ نکلیں، دن کے اوقات میں کھلے آسمان تلے کھیل کود سے گریز کریں، ہلکے اور نرم کپڑے پہنیں، سیاہ یا گہرے رنگ کے کپڑوں کا استعمال ہرگز نہ کریں۔

گرمی میں بچے اور بزرگ شہری خاص طور پراحتیاط کریں، ان کی قوت مدافعت کم ہوتی ہے اس لئے انہیں گرمی سے زیادہ خطرات لاحق ہوتے ہیں۔

گرم موسم میں ہمیشہ گھر کا تازہ بنا ہوا کھانا کھائیں، سبزیاں، دالیں، پھل، دہی اور دودھ کا استعمال زیادہ کریں، ایک دن میں 15 سے 20 گلاس پانی یا مشروب پئیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More