اسلام آباد: وزیراعظم میاں شہباز شریف نے وفاقی کابینہ کا اہم اجلاس آج طلب کرلیا ہے۔ وفاقی کابینہ کا اجلاس آج صبح دس بجے منعقد ہو گا جس کے لیے سات نکاتی ایجنڈہ جاری کیا گیا ہے۔
ہم نیوز نے اس ضمن میں بتایا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی صدر اور وزیراعظم میاں شہباز شریف کی زیر صدارت منعقد ہونے والے وفاقی کابینہ کے اجلاس میں ملکی اور بین الاقوامی سکوک بانڈز کے اجرا کی منظوری ایجنڈے میں شامل ہے۔
وفاقی کابینہ کے طلب کردہ اجلاس کے جاری کردہ ایجنڈے کے تحت شرکائے کابینہ کو جی ایس پی پلس اسٹیٹس سے متعلق بریفنگ دی جائے گی، ٹریڈ آرگنائزیشن ایکٹ کے تحت اپیل پر بھی کابینہ کو بریفنگ ہو گی۔
وفاقی کابینہ کو مختلف امور پر ویزہ پالیسی میں تبدیلی سے متعلق آگاہی دی جائے گی، کورونا سے بچاؤ کے انجکشن ریمیڈیسور کی قیمت میں کمی بھی ایجنڈے کا حصہ ہے۔
وزیراعظم کی زیر صدارت منعقدہ وفاقی کابینہ کے اجلاس میں اسلام آباد، کراچی، لاہور، پشاور اور ملتان ایئرپورٹس پر انسداد منی لانڈرنگ پولنگ اسٹیشنز بنانے کی منظوری دی جائے گی۔
ملکی تاریخی میں پہلی بار 200 ارب مالیت کے انرجی سکوک بانڈز کا اجراء
ہم نیوز کے مطابق میاں شہباز شریف کی زیر صدارت منعقدہ وفاقی کابینہ کے اجلاس میں اقتصادی رابطہ کمیٹی کے فیصلوں کی توثیق کی جائے گی۔