سعودی حکومت کا رواں سال حج پر غلافہ کعبہ تبدیل نہ کرنے کا فیصلہ

ہم نیوز  |  Jul 04, 2022

سعودی حکومت نے رواں سال حج کے موقع پر غلافہ کعبہ تبدیل نہ کرنے کا فیصلہ کر لیا۔

عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق اس ضمن میں جاری سعودی شاہی فرمان میں کہا گیا ہےکہ اس بار غلافہ کعبہ یکم محرم الحرام کو تبدیل کیاجائےگا۔

خیال رہے کہ غلافہ کعبہ حج کے موقع پر 9ذی الحجہ کو تبدیل کیا جاتا ہے۔

The Kiswah of the K’abah will be replaced on 1st Muharram 1444 this time instead of the yearly custom of replacing on 9th Dhul Hijjah

— Haramain Sharifain (@hsharifain)

دوسری جانب سعودی وزیر داخلہ اور حج کمیٹی کے سربراہ شہزادہ عبد العزیز بن سعود بن نایف نے حج سکیورٹی فورس کی تیاریوں کی جائزہ لیا ہے۔

انہوں نے عازمین حج کی خدمت پر مامور تمام سکیورٹی اداروں کی تیاریوں پر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔

حج کی امن کمیٹی کے سربراہ جنرل محمد البسامی نے خصوصی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے تمام اداروں کے حوالے سے مکمل بریفنگ دی ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More