نئی تاریخ رقم ، ڈالر کی قیمت میں ایک ساتھ اتنی بڑی کمی کہ کاروباری شخصیات بھی ہکا بکا رہ گئیں ، آج کی بڑی بریکنگ نیوز

روزنامہ اوصاف  |  Aug 04, 2022

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک )انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں ریکارڈ کمی نے تاریخ کے تمامریکارڈ توڑ ڈالے ہیں اور روپے کی قدر میں کمی نے کاروباری شخصیات کو دنگ کر کے رکھ دیاہے ۔ تفصیلات کے مطابق انٹر بینک مارکیٹ میں کاروبار کے اختتام تک ڈالر کی قیمت میں 9 روپے 58 پیسے تک کمی ہوئی اور ڈالر 228.80 روپے کا ہو کر بند ہو گیاہے ۔ گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر ڈالر 238.38 روپے پر تھا ۔ دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قیمت میں ہوشربا کمی ہوئی ہے ، ڈالر کی قدر 14 روپے 50 پیسے تک کم ہونے کے بعد ڈالر 226 روپے پر آ گئی ہے ۔ فاریکس ڈیلرز کا کہناہے کہ مارکیٹ میں ڈالر بیچنے والے موجود ہیں لیکن خریدنے والا کوئی بھی نہیں ہے ۔ اس سے قبل انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر 2 نومبر 1998 کو 5 روپے 10 پیسے گرا تھا ، اس وقت ڈالر کی قیمت میں گراوٹ تقریبا 9 فیصد تھی جبکہ آج یہ 4 فیصد رہی ۔
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More