پی ٹی آئی نے 9 حلقوں کیلئے الیکشن کمیشن کا انتخابی شیڈول چیلنج کر دیا

روزنامہ اوصاف  |  Aug 06, 2022

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک ) اکستان تحریک انصاف نے قومی اسمبلی کے 9 حلقوں کے لیے الیکشن کمیشنکا جاری کردہ انتخابی شیڈول عدالت میں چیلنج کر دیا۔ پی ٹی آئی نے فیصل چوہدری ایڈووکیٹ کے ذریعے اسلام آباد ہائیکورٹ میں متفرق درخواست دائر کی ہے جس میں انتخابی شیڈول کو معطل کرنے کی استدعا کی گئی ہے۔ درخواست میں کہا گیا ہے کہ پی ٹی آئی اراکین کے استعفوں کی مرحلہ وار منظوری کے خلاف درخواست زیر التوا ہے۔ پی ٹی آئی کی درخواست میں کہا گیا ہے عدالت 4 اگست کو درخواست پر سماعت کرکے نوٹس جاری کر چکی ہے لہذا الیکشن کمیشن کا 5 اگست کو جاری کردہ شیڈول معطل کیا جائے۔ یاد رہے کہ گزشتہ روز الیکشن کمیشن نے قومی اسمبلی کی 9 نشستوں پر ضمنی انتخابات کا شیڈول جاری کرتے ہوئے بتایا تھا کہ ان حلقوں میں 25 ستمبر کو الیکشن ہوں گے۔
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More