آئندہ برس انتخابات میں نواز شریف انتخابی کمپین کی قیادت کریں گے، حمزہ شہباز

ہم نیوز  |  Aug 06, 2022

مسلم لیگ ن کے رہنما حمزہ شہباز نے کہا ہے کہ آئندہ برس ہونے والے انتخابات میں نواز شریف انتخابی کمپین کی قیادت کریں گے۔

لندن میں سابق وزیراعظم نواز شریف سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ  نواز شریف پاکستانی سیاست کا محور ہیں، جب ڈاکٹر اجازت دیں گے تو ان کی واپسی ہوگی۔

ان کا کہنا تھا کہ فارن فنڈنگ کیس سے عمران خان کے کھوٹ کا پردہ فاش ہو گیا۔

انہوں نے کہا کہ جوڈیشل وزیراعلی پہلی مرتبہ دیکھا ہے، سپریم کورٹ کا فیصلہ سیاہ ترین فیصلہ تھا، جس میں آئین کو دوبارہ لکھنے کی کوشش کی گئی،بھاگ کر نہیں نجی دورے پر آیا ہوں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More